دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ملتان میں معلّم مدنی قاعدہ کورس کےاختتام پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شہروں سے کورس کرنے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے کی ترغیب دلائی۔

یاد رہے کہ آئندہ ”معلّم مدنی قاعدہ کورس“ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 19اگست 2019ءسے ملتان شریف میں ہی شروع ہوگا ۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت ٹھٹھہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمّہ داران ، قاعدہ اور ناظرہ کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو جذبے سے کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کےہمراہ باپڑا موری ضلع ٹھٹھہ اور جامع مسجد عثمانیہ عبداللہ گوٹھ کراچی میں زیرِ تعمیر مدرسۃالمدینہ کا دورہ کرتے ہوئےتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور ذمّہ داران کو جلد تعمیراتی کام کے مکمل کرنے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس تحفّظ اوراق ِمقدّسہ کے تحت فیصل آباد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں مجلس کے تمام ذمّہ داران سمیت اہلِ علاقہ اور دیگر عاشقانِ رسول  نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مجلس کے مقاصد کے متعلق اہم نکات فراہم کئے۔علاوہ ازیں اسی مجلس کے تحت مقدّس اوراق جمع کرنے کے لئےقراٰن محل بنانے کابھی ذہن دیا جس پر تمام شرکانے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت منڈی وار برٹن شیخوپورہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مبلغ دعوتِ اسلامی ذیشان عطاری اوریوسف عطاری کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر اہل ِ خانہ سے تعزیت کی اور نماز جنازہ پڑھایا۔ رکنِ شوریٰ نےشرکاجنازہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے تدفین کے بعد دعا اور قبر پر اذان کی تلقین بھی کی ، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے کی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پھلیلی حیدرآباد میں ذمّہ داران نے حاجی غلام یٰسین (سماجی شخصیت )سے ان کے گھر پر جا کر ملاقات کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے شخصیت کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے متعلق معلومات فراہم کی ۔ذمّہ داران نے حاجی غلام یٰسین کو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل تحائف میں پیش کئے۔

دعوت اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن  ہے جس کےذریعے نگران، ناظمین اور مدرّسین پوری دنیا میں دین ِاسلام کی تعلیمات کو پھیلانے کےلئے آن لائن ناظرہ قراٰن پاک، حفظ قراٰنِ پاک اور درس ِنظامی کے ساتھ 30 سے زائد کورسز کرانے میں مصروف ہیں جبکہ اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں ہی دین کی تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن شیرانوالہ گیٹ لاہور کے ناظم نے بتایا کہ اس شعبے کے ذریعے پاکستان، بنگلہ دیش، ہند، سری لنکا، فرانس و دیگر ممالک کے طلبۂ کرام دین کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اسی طرح جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن اسلام آباد کے ایک برانچ میں25 مدرّسین 208 طلبا کو مختلف کورس کروارہے ہیں جبکہ لاہور کےایک برانچ میں قربانی اور حج وعمرہ کے شرعی مسائل سکھانے کے حوالے سے بھی آن لائن کورس کروایا جارہا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت ذمّہ داران نے صاحبزادہ عطار حاجی مولاناعبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کےہمراہ قاضی سمیع اللہ( ڈائریکٹر حج) سے ملاقات کی اور ڈائریکٹرحج نے دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کی جانب سے عازمینِ حج کے لئے کیے گئے مدنی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا۔صاحبزادہ ٔامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے قاضی سمیع اللہکو ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بھی تحفے میں دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت ہری پور ہزارہ کےبزرگ حضرت خواجہ عبد الرحمٰن چھوہروی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر ملیر کورٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے سابق نائب صدر کے آفس میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمّہ داران اور وکلا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نےسنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

اسی طرح مجلس وکلا کے تحت سیشن کورٹ سہولت بازار پنجاب میں مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں ذمّہ داران اور وکلا برادری نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صاحبزاۂ عطار و جانشینِ امیر اہلِ سنت مولانا عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کے لئے روانہ ہوگئے، ذمہ داران نے انہیں الوداع کیا۔یادرہے کہ بانی ِ دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور کئی اراکینِ شوری و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا کرنے پہلے سے ہی مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔جانشینِ امیر اہلِ سنت وہاں پہنچ کر چل مدینہ کے قافلے کو جوائن کریں گے۔


صاحبزاۂ عطار و جانشینِ امیر اہلِ سنت مولانا عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کے لئے روانہ ہوگئے،رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں الوداع کیا۔یادرہے کہ بانی ِ دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور کئی اراکینِ شوری و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا کرنے پہلے سے ہی مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ جانشینِ امیر اہلِ سنت وہاں پہنچ کر چل مدینہ کے قافلے کو جوائن کریں گے۔


دعوتِ اسلامی کے مختلف  شعبہ جات کے ذمّہ داران نےشاہ کوٹ فیصل آباد میں ایاز محمود لاشاری (ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف)کے ہمراہ میاں عاطف (صوبائی وزیر پنجاب)سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کر تے ہوئے ایصالِ ثواب کیا علاوہ ازیں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی جبکہ لاہور میں ایک اسلامی بھائی کے چالیسویں پر سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ذمّہ داران ،مرحوم کے عزیزواقارب اور اہلِ علاقہ سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نےایصالِ ثواب کے متعلق سنّتوں بھرابیان کیا ۔