کچھ موسم کے احوال

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید
بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے
جبکہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں اور ہزارہ ڈویژن
اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے نیز راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں
طغیانی بھی آسکتی ہے۔
راولپنڈی،
سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی،
ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور
اور مردان ڈویژن میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق27 اور28
جولائی کو بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے اور
گزشتہ رات کی وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث دن بھر موسم خوشگوار
رہا۔
اوکاڑہ کابینہ میں مدنی کاموں کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت کراچی کے
علاقے نوری آبادکی ایک مقامی فیکٹری میں
مدنی حلقےکا انعقاد کیا گیا جس میں فیکٹری
میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کی اور فیکٹری میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور درست
تلفظ کے ساتھ قراٰن ِپاک کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں بھی مدرسۃ المدینہ
بالغان کے تحت مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ داران نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ پاکپتن زون کی اوکاڑہ کابینہ میں مختلف مقامات
پر مدنی حلقے لگائے جن میں شخصیات سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ریجن ذمہ دار نے مدنی حلقے کے شرکا اسلامی بھائیوں
کی مدنی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع
کرنے اور درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور پڑھانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں ڈویژن دیپالپور میں اوکاڑہ کابینہ کے
تمام ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا ۔ ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کے جدول کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔
مدنی حلقے کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کےتحت پنجاب کے شہر فیصل آباد ریجن میں ذمّہ داران
نے مقامی تھیٹر میں مختلف فنکاروں سے
ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں مشہور فنکاروں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان فنکاروں میں سنّتوں
بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم

ہونے کے باعث شہر کے
متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ 150 سے
زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے مضافاتی
اورپوش علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
بارش کے بعد گلشن
اقبال، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، ڈیفنس ویو، اختر کالونی،کشمیر کالونی،محمود
آباد، ڈیفنس فیز ون2 ، نارتھ ناظم آباد،ملیر، لانڈھی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن ،
کورنگی، گڈاپ، احسن آباد، گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن کے بیشتر علاقے تاریکی میں
ڈوب گئے۔ادھرK الیکٹر ک کا کہنا
ہے کہ بارش اورہوا میں نمی زیادہ ہونےکی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ترجمان
کے الیکٹرک کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کاکام جاری ہے۔
اسی طرح حیدرآبادشہر
اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بار
ش کے بعدبدین، مٹیاری، ہالہ، ٹنڈوالٰہ یار اور مٹھی میں بجلی کا نظام درہم برہم
ہوگیا ۔حیسکو کے 13 ریجن میں 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔
کرکٹرز سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی
کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت ذمّہ دار نے بوہڑاں والی گراؤنڈ جناح باغ میں محمد افضل محمود صاحب(بوہڑاں والی
گراؤنڈ کے کئیر ٹیکر)
،ظہیر احمد خان(پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایلیٹ پینل کے سابق امپائر)اور کرکٹ اکیڈمی کے
صدرسے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کیا نیز گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ذکرو
اذکار کرنے اور زبان کے استعمال میں احتیاط کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا۔اس موقع
پر نگرانِ مجلس نے ہر ہفتے ہونے والے کلب درس میں شرکت کی بھی ترغیب دلائی۔
مویشی منڈی میں قربانی کے جانور

دس ذی الحّجہ ایک ایسا
مبارک دن ہے جسکی ہمارے اسلام میں بہت اہمیت ہے۔اوراسلام کے ماننے والے دنیا بھر میں
حکمِ خداوندی پرعمل کرتے ہوئے جانوروں کو قربان کرتے ہیں عید قرباں پر قربانی کےلئے
ملک بھر سے مختلف نسلوں کے خوبصورت جانورکراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی
میں بیوپاری لارہے ہیں ۔جنہیں لوگ ایک بار دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی چلے جاتے ہیں
اور ان کی خوبصورتی دیکھ کر اللہ کی کبریائی بیان کرتے
نظر آتے ہیں۔ مویشی منڈی میں ساہیوال، سبّی، ریڈ سندھی، چولستانی، آسٹریلین اور
دیگر نسل کے خوبصورت جانوروں کو سنّت
ابراہیمی ادا کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔
مدارس المدینہ کی کاکردگی

دعوتِ اسلامی جہاں
بہت سے شعبہ جات کے ذریعےنیکی دھومیں مچارہی ہے وہی دعوتِ اسلامی کا ایک پیاراشعبہ مدرسۃ المدینہ بھی ہے جو بچّوں اور بچیوں
کو قراٰن پاک کی مفت تعلیم فراہم کرنے اور انہیں معاشرے میں ایک باوقار انسان
بنانے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔ اس وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچّےا ور بچیاں مدارس المدینہ
میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،اس شعبہ کی ملک و بیرون ملک 2018 ءکی کارکردگی کا جائزہ
لیا جائے تو 421 بچّےا ور بچیوں نے 12 ماہ سے بھی کم عرصے میں قراٰن پاک حفظ کیا جبکہ ایک بچے نے تین ماہ11 دن میں قرآن پاک
حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور12 ماہ سے بھی کم عرصے میں 13 ہزار 476 بچّے و بچیوں
نے ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر میں مدارس المدینہ للبنین و للبنات
کے مدارس کی تعداد 3260 جبکہ بیرون ملک مدارس کی تعداد 356 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ مدارس
المدینہ للبنین و للبنات میں اب تک قراٰن پاک حفظ کرنیوالے بچے و بچیوں کی تعداد
کم و بیش 80 ہزار 721 جبکہ دو لاکھ 41 ہزار سے زائد بچے بچیوں نے ناظرہ مکمل کرنے
کی سعادت حاصل کی۔
اعلان
کالج میں مدنی کام

دعوتِ اسلامی کی مجلس
شعبہ تعلیم کےتحت حیدرآباد کے گورنمنٹ گزالی کالج میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ ذمّہ
دار مجلس نے کالج کے پرنسپل شیر
خان سے
ملاقات کی،دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف پیش کیا ، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
موسم کے احوال

تجہیز و تکفین پمفلٹ

مجلس تجہیز و
تکفین کی جانب سے ایک پیکج جاری کیا جارہا ہے جس میں کفن،عہدنامہ اور
دیگر ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ کفن دفن کی معلومات پر مبنی
ایک پمفلٹ شامل کیا جائے گا تاکہ لواحقین اپنے پیاروں کی شریعت
کے عین مطابق تجہیز و تکفین کرسکیں۔23 جولائی 2019ء کو مجلس المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے اس پمفلٹ کا تحریری کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے
بعد اسے مکتبۃ المدینہ کو پیش کردیا گیا ہے جوکہ عنقریب زیورِ
اشاعت سے مزین ہوکر مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہوگا۔
بابا نور شاہ ولی عربی سرکار کا سالانہ عرس

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ
اولیاءکے تحت فیصل آباد کے علاقے طارق آباد میں مشہور ولی کامل بزرگ حضرت سید
بابا نور شاہ ولی عربی سرکار رحمۃ
اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کاانعقاد کیا گیاجس میں ذمّہ داران اور مدرسۃالمدینہ کے طلبہ نے شرکت
کی ، اور قراٰن خوانی ، نعت شریف اور دعاکا سلسلہ ہوا ۔
اسی طرح مجلس مزاراتِ اولیاءکے تحت مدنی حلقہ
ہوا جس میں محکمہ اوقاف کے ملازمین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اورمبلغ
دعوت اسلامی نے شرکاکی تربیت کی اور مدنی پھول دئے۔