دعوتِ اسلامی کی مجلس جدول وجائزہ کے تحت رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور یہاں ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔رکن ِشوریٰ نے مختلف مساجد میں مجلس آئمہ کرام ، مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان ،مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ ، اساتذۂ کرام ، اراکینِ کابینہ اور ذمّہ داران کی تربیت کی اور سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے محر م الحرام 1441ھ کے قافلے میں خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی ۔