20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں میر پور کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے تھے جس کے باعث کئی انسانی جانیں لمحہ بھر میں لقمۂ اجل بن گئی تھیں، سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ کروڑوں کی املاک کا مالی نقصان ہوا تھا۔
ایک آٹھ منزلہ عمارت بھی اس زلزلے کی لپیٹ میں آئی۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث میر پور کشمیر میں موجود یہ آٹھ منزلہ عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ عمارت ٹوٹ کی دائیں یا بائیں نہیں گری بلکہ زمین کے اندر دھنس گئی۔ خوش قسمتی سے اس وقت یہ عمارت مکمل خالی تھی لہٰذا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ کروڑوں کی ملکیت یہ عمارت اور اس میں موجود سامان تمام کا تمام زیرِ زمین چلا گیا۔ عمارت کے برابر میں ایک کوٹھی بھی موجود تھی ، اسے بھی زلزے کے جھٹکوں نے شدید نقصان پہنچایا۔