اسلام کی نظر میں دینی تعلیم مرد وعورت دونوں کے لئے یکساں طور پر مطلوب ہے، بنیادی عقائد، فرائض اورحلال  وحرام کا جاننا ہرمرد وعورت پر فرض ہے۔ ایک بیٹی رحمت اس وقت بن سکتی ہے جب وہ فاطمی کردار و گفتار کا پیکر ہو ، ایک عورت مرد کے لئے اچھی شریکِ حیات اس وقت بن سکتی ہے جب اس کا دل سیرتِ خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے سر شار ہو ، وہ ایک مشفق اور ہر درد کا دَرْمَاں، مصائب کی گرم ہواؤں میں نسیمِ صبح کی صورت میں اچھی ماں اس وقت ثابت ہو سکتی ہے جب اس کی گود بچے کے لئے پہلا اسلامی مکتب ثابت ہو، وہ بھائیوں کی محبتوں کا مرکز و ملجا اسی وقت ہوسکتی ہے جب اس کے جذبات و احساسات ایسے ہوں جیسے حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے جذبات ، اپنے بھائی حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالٰی عنہ کی وفات کے بعد امت کے سامنے آئے ۔

خواتین میں دینی شعور بیدار کرنے کی غرض سے مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت یکم نومبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک سے اسلامی بہنوں کے لئے شہر سطح پر ”26 دن کا مدنی قاعدہ کورس (غیر رہائشی)شروع ہورہاہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھایا جائے گا اور قرانِ کریم کو پڑھنے کی بنیادی باتیں سکھائی جائیں گی۔

مجلس کی جانب سے جاری کردہ شرائط کے مطابق وہ اسلامی بہنیں ”جو کم از کم ایک بار بغیر تجوید کے ناظرہ قرانِ مجید پڑھ چکی ہوں“ یا ”مدنی قاعدہ پڑھ چکی ہوں مگر تجوید کے ساتھ نہیں پڑھا“ اور ”عمر کم از کم 14 سال ہو“ اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہے۔کورس کا دورانیہ روزانہ دو گھنٹے ہوگا۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے
ib.madrasabaligat@dawateislami.net

mdrsatulmadinaattarikabinat26@gmail.com