دعوتِ اسلامی کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اوکاڑہ کے اطراف میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہواجس میں ذمّہ داران نے  رکن ِشوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کے ہمراہ اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا علاوہ ازیں ذمّہ داران نے ان اسلامی بھائیوں کو پانچوں وقت کی نماز باجماعت پڑھنے، درود پاک کا ورد کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ کراچی کے مرکزی جامعۃالمدینہ میں موجود درجہ دورۃالحدیث میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں دورۃالحدیث کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد عمّاد عطاری مدنی نے علم وعمل کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماکے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ضلع  مانسہرہ میں اوگی، ایبٹ آباد، پارس اور دیگر شہروں سے علمائے کرام کی آمد ہوئی ۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےان کا استقبال کیا اور دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی نیز رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام کی مہمان نوازی کرتے ہوئے مکتبۃالمدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،  مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے چل مدینہ کے قافلے سے واپس آکر اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرتے ہوئے شرکا سے ملاقات کی جبکہ عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ کو حج کی ادائیگی پر مبارک بادبھی پیش کی۔

اسی طرح نگران ِپاکستان انتظامی کابینہ نےمدنی مرکز فیضانِ ِمدینہ کا دورہ کیا اور اس میں قائم دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں مدینہ پاک زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی کھجوریں تحفے میں پیش کی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت22 اگست  2019ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی سمیت 12 مقامات پرجبکہ ملک کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی ۔نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع کے بعد رات بھر نفلی اعتکاف کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت  جامعۃالمدینہ اور فیضانِ مدینہ کے ریجن ذمّہ داران نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمندری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی اورتنظیمی امورکاجائزہ لیتے ہوئے حضرت عثمان ِغنی رضی اللہ عنہکےعرس کے سلسلے میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو 12 مدنی کام کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے والے طلبہ کو تحائف بھی دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویزات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ مدینہ ٹاؤن میں مدنی حلقہ لگایا گیا  جس میں ذمّہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نےسنّتون بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی کاموں کاتعارف پیش کیانیز مدنی حلقے کے اختتام پر مکتوبات و تعویزات عطاریہ کا مدنی بستہ لگایا گیاجس میں پریشان حال اور بیمار اسلامی بھائیوں کو تعویزاتِ عطاریہ دیئے گئے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد ریجن میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویزات عطاریہ کے تحت دکھیاری امّت کے لئے روزانہ مدنی بستہ لگایا جاتا ہے جس میں عاشقانِ رسول کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور پریشانیوں کے حل کے لئے تعویزاتِ عطاریہ دیئے جاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فیصل آباد ریجن میں تقریبا 133 مقامات پر تعویزات عطاریہ کے بستے لگائے جاتے ہیں جس کی بدولت ہزاروں افراد فیضیاب اور شفایاب ہورہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ  کے تحت مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ راولپنڈی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کرام ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی اورعیدِ قرباں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنےاور نمایاں کارکردگی دکھانے پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع پاکستان بھر کے مختلف مقامات میں شروع ہوجاتا ہے اور کسی ایک مقام کے ہفتہ وار اجتماع کو مدنی چینل کے ناظرین کے لئے مدنی چینل پر (LIVE) ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں آج بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ عاشقانِ رسول سے درخواست ہےکہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی یا اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں۔

واضح رہے کہ یہ ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر (LIVE) ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی  میں امامت کورس کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس جامعات المدینہ نے ان عاشقان ِرسول کو ’’امام کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے حوالے سے نکات بیان کئے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز امامت کورس کے پہلے ماہ کے امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسزکے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ واہ کینٹ چیئر مین کالونی میں 63دن کا مدنی تربیتی کورس سلسلہ ہوا جس کے اختتام پر سنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیاگیا جس میں تربیتی کورس  کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی،نگرانِ زون اور نگرانِ کابینہ نےسنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی نیز تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کا تحریری امتحان بھی لیا گیا جبکہ مبلغ دعوت ِاسلا می ا و ر نگرانِ زون نے شرکاکو مدنی رسائل تحفے میں دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس نیک کام  کے تحت جامعۃ المدینہ قباء فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور 92نیک کام پر عمل کرنےاور لکھ کر گفتگو کرنے کی ترغیب دلائی۔ حلقے کے آخر میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے طلبہ میں سربند تقسیم کئے ۔