دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  انجینئرز، پی ایچ ڈی ہولڈرزاور دیگراسلا می بھا ئیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا ۔ مبلغ دعوت ِاسلامی نےبھی شرکا کی تربیت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہیں جس میں ملک کے دیگر شہروں سے عاشقانِ رسول شریک ہیں۔دورنِ کورس عاشقانِ رسول کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی   میں کراچی مشاورت کےذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی مشاورت کےذمّہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکاکی تر بیت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ مرشد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ملک بھر کےذمّہ دارن نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ان اسلامی بھائیوں کومدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں سنّتوں بھرا  اجتماع ہوا جس میں مدرّس کورس مکمل کرنے والے عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےطلبہ کو اپنے شہر میں جاکر 12 مدنی کام کرنے کا ذہن دیا،اس پر طلبہ نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہاربھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے زمیندار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو عُشر کے حوالے سے مدنی پھول دئیےنیز اس مشورے میں اراکینِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کے ساتھ ساتھ مجلس کے ذمّہ داران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے  تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں اجتماع کے بعد عاشقانِ رسول میں رسائل تقسیم کئے گئے ۔ حیدرآباد کی ایک کلاتھ کارکیٹ میں دکانوں پر تاجروں سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہو ا اورذمّہ داران نےنیکی کی دعوت کے بعد رسائل تقسیم کئے ۔

اسی طرح فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت دارالاحسان ٹاؤن میں ذمّہ داران نے مختلف دکانوں پر رسائل کے ریکس لگانے کی ترکیب بنائی جبکہ اسلام آباد مرکز G-9 میں مجلس تقسیم رسائل کے تحت ذمّہ داران نے دکان دکان جاکر رسائل ریکس رکھنے کا ذہن دیا نیز دکانداروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی گئی اور چوک درس کا بھی سلسلہ ہواجس میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی۔


عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے ذمّہ داران نےشرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا  محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کی تربیت کی اورمسجدوں میں 12 مدنی کام کومزید بڑھانے کاذہن دیا ۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے شرکاکی تربیت کرتے ہوئے انہیں مساجد بنا نے کا ذہن دیا تاکہ مد نی کاموں میں آ سا نی پیدا ہو۔بعد ازاں رکنِ شو ریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بھی ذ مّہ دا ران کامد نی مشو رہ فر ما یا اور ذ مّہ دا ران کی تربیت کرتے ہوئے نیو سوسائٹی میں مساجد کےلئے پلاٹ حاصل کرنے کےحوا لے سے ذہن دیا ۔


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کے صاحبزادے کے نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔خوشی کے اس موقع پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا جبکہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکنِ شوریٰ کے بیتے کا نکاح پڑھایا اور دعاؤں سے نوازا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخ کامل سنّتوں کے عامل امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک سوچ ہے کہ عاشقانِ رسول سیکھ کر دین کا کام کریں کیونکہ جو کام سیکھ کر کیا جاتا ہے اس کا اثر بنسبت بغیر سیکھے کئے جانے والے کام کے زیادہ ہوتا ہے ۔ اسی لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ”امامت کورس“ ” تربیتی کورس “ اور ”12مدنی کام کورس “کے علاوہ دیگر مدنی کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔ 12 مدنی کام کورس دراصل دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقے کے مطابق کرنے کے اصول وضوابط کو سکھانے کے لئے کروایاجاتا ہے۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں” 12 مدنی کام کورس“کاانعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مدنی کورس کے اختتامی دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے تحائف سے نوازا۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں محفلِ مدینہ کاانعقاد کیا گیا جس میں اس سال حج کی سعادت پانے والے عازمینِ حج  سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایااورعازمینِ حج کو مدینہ منوّرہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے آداب بھی بیان کئے ۔ اختتامِ محفلِ مدینہ پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے عازمینِ حج سے ملاقات کی اور انہیں ہار بھی پہنائے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں17 جولائی2019ء بروز بدھ بعد نمازعصر عاشقانِ رسول نے جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی سعادت پائی جبکہ صاحبزادۂ عطار نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا۔

واضح رہے کہ ہر بدھ اور اتوار بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ممکنہ صورت میں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتےہیں۔