دعوتِ اسلامی کی مجلس وکلا کے تحت شاہراہِ فیصل کراچی میں ذمّہ داران  نے محمد عاقل ایڈوکیٹ( سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور ممبر پاکستان بار کونسل) سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز ذمّہ دار اسلامی بھائی نےمحمد عاقل کو سند ہائی کورٹ کے تمام عہدیداران کے ساتھ عالمی مدنی مرکز مد مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت پیش کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ آن لائن اور 12 ماہ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔صاحبزادہ عطار مولانا عبید رضا عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِینے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی مرکزفیضانِ مدینہ لاہور  میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے حج روانگی سےقبل محفلِ مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہ رسالتِ مآب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعمیرات کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں دارالافتاءاہلِ سنّت بنانے کے لئے تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوا جس کا سنگِ بنیادمفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے اینٹیں لگاکر کیا اور دعا بھی کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3اگست2019ءبعد نماز عشاءمدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔صاحبزادۂ عطار مولانا عبید  رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ سید محمد لقمان عطاری کے بچوں اور چند خوش نصیب اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔جانشین عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔خوشی کے اس موقع پر رکنِ شوریٰ سید محمد لقمان عطاری، حاجی امین عطاری، حاجی امین قافلہ، حاجی برکت علی عطاری سمیت عزیز واقارب بھی شریک ہوئے، رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا لکھا ہوا دعائیہ اشعار پر مشتمل مدنی سہرہ بھی پڑھا۔اختتام پر صاحبزادۂ عطار نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی اور دولہوں کو مبارک باد پیش کی۔ 

دعوت ِاسلامی کے تحت یکم اگست  2019ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ سمیت کراچی میں 12 مقامات پرجبکہ ملک کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی اور اراکین شوریٰ، مبلغین دعوت ِاسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور اجتماع کے بعد رات بھر نفلی اعتکاف کا بھی سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعویذاتِ عطاریہ کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان بھر سے مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمّہ دارن کی تربیت کی۔ یادرہے کہ یہ دہرائی اجتماع ہر3 ماہ بعد منعقد کیاجاتا ہے جس میں مرکزی مجلس شورٰی کے اراکین اور دیگر ذمّہ داران تربیت فرماتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاون فیصل آباد میں مجلسِ چرم قربانی (قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی مجلس) کااجلاس ہوا۔ جس میں گودام ذمہ دار، کارکردگی مجلس فیضان مدینہ، مجلس مدنی بستہ، مجلس مالیات اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان ذمّہ داران کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے اہم نکات بیان کئے اور انہیں اس کام میں بڑ چڑھ کر حصہ لینے کے اہداف بھی دئیے۔

اس اجلاس میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت ”کال سینٹر“ کا قیام بھی عمل میں لایاگیاجس کا نمبر درج ذیل ہے(UAN-317-2222-012) عاشقانِ رسول اپنی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کے لئے ان مذکورہ نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف زون اور مجالس کے نگران اور ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد  علی عطاری نےتربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام میں قربانی کے گوشت کو تقسیم کرنے اور زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح مجلسِ چرم قربانی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت مختلف مدنی مراکز میں چرم قربانی کے حوالے سے مدنی حلقے اور تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے ذمّہ داران کی تربیت کی اور اجتماعی قربانی کرنے اور گوشت تقسیم کر نے حوالے سے مسائل بیان کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کاذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃالعلمیہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کےذمّہ داران اور اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے کارکردگی کا جائزہ لیااور ذوالحجۃ الحرام اور محرم الحرام کے قافلے میں سفر کرنے اورقربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالےسے نکات دیئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ناظمین ، مفتشین، کابینہ ناظمین اور اراکینِ مجلس نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے سنّتوں بھرابیان کیااور ہفتہ وار اجتماع ،مدنی مذاکرے میں شرکت اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیزعید الاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئےکھالیں جمع کرنےکے حوالے سے نکات دیئے۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں طلبۂ کرام ،مدرس اور جدول ناظم نے شرکت کی۔نگرانِ مجلس اور مبلغین دعوتِ اسلامی نے طلبہ کی تربیت کی اور طلبہ اور مدرس کو کیسا ہونا چاہیئے اس حوالے سے نکات دیئے۔