گوجرخان میں مدنی مرکز کی تعمیر
دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں
مساجد، مدارس اور دیگر دینی درس گاہوں کے ساتھ ساتھ مدنی مراکز کی تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان دنوں راولپنڈی کے ضلع گوجرخان کے ایک
گاؤں مندرہ میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ
حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے یہاں کا دورہ فرمایا اور تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔ اس دوران اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور شرکاکو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی
تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور جلد تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے دعا بھی
کی۔
مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن
سردارآباد فیصل آباد میں مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
مجلس، ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری
لانے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے۔
جانشینِ امیرِ اہل سنّت سے عام ملاقات
دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ
المدینہ کراچی میں بروز بدھ بعد نمازعصر عاشقانِ رسول نے جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا
عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسے
ملاقات کی سعادت پائی جبکہ صاحبزادۂ عطار نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا ۔
واضح رہے کہ ہر بدھ اور اتوار بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بابُ المدینہ کراچی میں ممکنہ صورت میں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتےہیں۔