ذمّہ داران کی مدنی تربیت کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآبادمیں ذمّہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس
میں مفتیِ اہلِ سنّت مولانا محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کی۔ مفتی صاحب نے اپنےبیان میں فرمایا
کہ آپ لوگ بہت اہم کام کررہے ہیں، گاؤں
گاؤں مدنی قافلوں کو سفر کروانا اور نیکی کی دعوت کو عام کرنا یہ بہت ہی بڑا کام
ہے۔ شرکا نے مفتی قاسم صاحب کی تربیت کو سراہا اور اچھی اچھی نیتں بھی کیں۔یاد
رہے اس موقع پر کہ رکن شوریٰ حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری ، نگران امجدی زون اور تمام شعبے کے ذمّہ داران نے شریک تھے۔
سنّتوں بھرا اجتماع
پاکستان کی خوبصورت وادی نیلم میں موجود دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کیل (کشمیر)میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں
اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مدنی تربیت کرتے ہوئےانہیں گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں کی طرف رغبت کا
ذہن دیا ۔علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے وادی نیلم
کیل (کشمیر)میں موجود جامعۃ المدینہ کا دورہ بھی کیا اور مزید ترقی کے لئے دعا بھی فرمائی۔
سنّتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ
برائے شوبز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے12 دن کا مدنی قافلہ کشمیرکے لئے روانہ ہواجس میں شوبز سےتعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اور شعبہ کے ریجنل
اور کابینہ سطح کے ذمّہ داران شریک ہوئے ۔ روانگی سے قبل عالمی مدنی مرکز میں ان
اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا ۔مبلغ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی قافلے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
ذمّہ داران کی تر بیت

دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام
المساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے زون سطح کے
ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں شخصیات اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات کرکے
مساجد بنوانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی اس
اجتماعِ پاک میں شریک تھے۔آپ نے پاکستان
بھر میں بننے والی نئی سوسائٹیز میں مساجد
کس طرح بنانی ہیں اور ان کے لئے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے اس حوالے سے مدنی
پھول دیئے ۔
اسی طرح دارالافتاء اہلِ سنت کے مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی نے بھی مجلس خدّام المساجد کے ذمّہ داران کی تربیت کی اور انہیں مسجد کے
لئے جگہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے، آپ نے ذمّہ
داران کی جانب سے پوچھے جانے والے شرعی مسائل کے حل بھی بتائیے۔
پروفیشنلز اجتماع

امامت کورس میں مدنی حلقہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت
کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہیں
جس میں ملک کے دیگر شہروں سے عاشقانِ رسول شریک ہیں۔دورنِ کورس عاشقانِ رسول کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
کراچی مشاورت کےذمّہ داران کا مدنی مشورہ

مجلس فیضانِ مرشد کے تحت مدنی حلقہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ
مرشد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ملک بھر کےذمّہ دارن نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ان اسلامی
بھائیوں کومدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔
سنّتوں بھرااجتماع

دعوتِ اسلامی
کی مجلس مدرسۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں سنّتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرّس کورس مکمل
کرنے والے عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں
بھرا بیان فرماتے ہوئےطلبہ کو اپنے شہر
میں جاکر 12 مدنی کام کرنے کا ذہن دیا،اس پر طلبہ نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہاربھی کیا۔
ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں مختلف
مقامات سے آئے ہوئے زمیندار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنّتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو عُشر کے حوالے سے مدنی پھول دئیےنیز اس مشورے میں اراکینِ
شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری
کے ساتھ ساتھ مجلس کے ذمّہ داران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
رسائل کی تقسیم

دعوتِ اسلامی کی
مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں اجتماع کے بعد عاشقانِ رسول میں رسائل تقسیم کئے گئے ۔
حیدرآباد کی ایک کلاتھ کارکیٹ میں دکانوں
پر تاجروں سے ملاقات کا بھی سلسلہ ہو ا اورذمّہ داران نےنیکی کی دعوت کے بعد رسائل
تقسیم کئے ۔
اسی طرح فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ
رسائل کے تحت دارالاحسان ٹاؤن میں ذمّہ داران نے مختلف دکانوں پر رسائل کے ریکس لگانے کی ترکیب بنائی جبکہ اسلام آباد
مرکز G-9 میں مجلس تقسیم رسائل کے تحت ذمّہ داران نے دکان
دکان جاکر رسائل ریکس رکھنے کا ذہن دیا نیز
دکانداروں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کی ترغیب دلائی گئی اور چوک درس کا بھی سلسلہ
ہواجس میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی۔