دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد میں مجلسِ حفاظتی امور، مجلسِ جامعۃ المدینہ للبنین، مجلسِ مدرسۃ المدینہ للبنین اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیعُ العطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ریجن نگران ، زون نگران اور ان شعبہ جات کے نگرانِ مجلس و ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیےنیز مجلسِ مدرسۃ المدینہ اور مجلسِ جامعۃ المدینہ کے تحت مزید نئے مدارس بنانے کے اہداف بھی مقرر کئے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مر کز فیضانِ مدینہ میں انڈو نیشین اسلامی بھائیوں نے رکنِ شو ریٰ سید محمدلقمان عطاری سے ان کے مکتب میں ملا قات کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر دیگر ذ مّہ دار ان اسلا می بھائی بھی شریک تھے ۔ رکنِ شو ریٰ نے انڈو نیشین اسلامی بھائیوں کو مجلسِ خدّام ا لمسا جد کا تعارف پیش کیااور انہیں انڈو نیشنیا میں مسا جد بنا نے کا ذ ہن دیاجبکہ رکنِ شو ریٰ کے بیان کی ترجمانی مبلغِ دعوت اسلامی انڈو نیشین زبان کرتے رہے۔

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں واقع مدنی چینل ہیڈ آفس میں شعبہ عربک ڈیپارٹمنٹ (Arabic Department)کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حا جی عبدالحبیب عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ رکنِ مجلس مدنی چینل کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کافی تعداد میں عرب ممالک سے لوگ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ما حول سے وابستہ ہو رہے ہیں جبکہ عربک مدنی چینل کا با قائدہ آغاز کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مہمان خانے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلسِ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران کے ہمراہ جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ذمّہ داران کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے کا ذہن دیا۔

اعلان

5 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت آج بروز جمعرات 20جون 2019ء مدنی مرکز فیضان مدینہ سردار آباد فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔یہ سنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا ۔تمام عاشقانِ سے اپنے شہروں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں مجلسِ تحفظِ اوراق مقدسہ کے اراکینِ پاکستان کےمدنی مشورےکا انعقاد کیاگیا جس میں نگرانِ مجلس نے کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئےان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

باب الاسلام سندھ کے شہر گھوٹکی میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رکن ِشوریٰ سید لقمان عطاری نے مقامی ذمّہ داران کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی جلد تعمیر اور اس میں مدنی کام جلد شروع ہونے کےلئے دعا بھی فرمائی۔

دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت چلنے والے واحد100 فیصد اسلامی چینل ” مدنی چینل“ کے شعبہ مدنی خبروں سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی خبروں سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ محمداطہر عطاری اور دیگرذمّہ داران نے شرکت کی۔ دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیااور مدنی خبروں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہی مجلسِ رابطہ برائے شوبز اور مجلسِ رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمّہ داران کا بھی مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِشوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی پھولوں سے نوازااور ان ذمّہ داران کو اپنے اپنے شعبہ جات میں مزید بہتر انداز میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآباد فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے پاکستان بھر کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہرعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری مدنی قافلہ،رکنِ شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نگرانِ مجلس، ریجن اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ مدنی عطیات بکس کی پوزیشن اور مدنی عطیات بکس کا جائزہ لیا گیا۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور آئندہ کے اہداف بھی دئیے جبکہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآبادفیصل آباد میں ہی مجلسِ مدنی عطیات بکس کے مفتشین اور دیگر ذمّہ داران کا بھی مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان و انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہدعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں مدنی چینل کے ”شعبہ امیر اہلِ سنّت“ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ محمد اطہر عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد عماد عطاری مدنی نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں ہونے والے پورے ماہ رمضان کے اعتکاف کے حلقہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاریمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ذمّہ داران کی تربیت کی اورمدنی پھولوں سے نوازا۔

اعتکاف ایک قَدِیم اور عظیم عبادت ہے۔پچھلی اُمَّتوں میں بھی اعتِکا ف کی عبادت موجود تھی جبکہ اسلام میں رَمَضانُ الْمُبارَک کےآخِری عَشرے کا اعتِکاف سنَّتِ مُؤَکَّدَہ عَلَی الْکِفایہ ہے۔(درمختار،3 /495) یعنی اگر سب تَرْک کریں تو سب سے مُطالبہ ہوگااور اگر شہر میں ایک نے کر لیا توسب بریُ الذِّمّہ۔ (فیضان رمضان مرمم، ص 235بحوالہ بہار شریعت ، 1/1021) نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: مَنِ اعْتَکَفَ عَشْراً فِیْ رَمَضَانَ کَانَ کَحَجَّتَیْنِ وَعُمْرَتَیْن یعنی جس نےرَمَضانُ الْمُبارَک میں دس دن کا اعتِکاف کرلیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کئے۔ ایک ماہ کا اعتکاف کرنا بھی نبیِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ثابت ہے۔چنانچہ بخاری شریف میں ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک بار پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف بھی فرمایا۔(بخاری،1/167،حدیث:2031) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر سال دعوتِ اسلامی کے تحت ہزارہا اسلامی بھائی جہاں آخری عشرے کا اعتکاف کرتے ہیں وہیں پورے رمضان المبارک کا بھی اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں۔ اس سال 1440ھ (2019ء) میں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک کئی مقامات پر پورے ماہِ رمضان کا اجتماعی اعتکاف جاری ہے۔ اگر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کی بات کی جائے تو صرف عالمی مدنی مرکز میں ملک بھر اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے تقریباً چار ہزار تین سو سے زائد عاشقانِ رسول ایک ماہ کا اعتکاف کررہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں نمازِ پنجگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ تَحِیَّۃُّ الْوُضُو، تَحِیَّۃُّ الْمَسْجِد، تَہَجُّد،اِشراق،چاشت،اَوَّابِین، صلوٰۃُ التّوبہ اور صلوٰۃُ التَّسبیح کے نَوَافل بھی ادا کئے جاتے ہیں۔ وضو، غسل، نماز اور دیگر ضروری احکام سکھائے جاتے ہیں، مختلف سنّتیں اور دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں، اِفطار کے وقت رِقَّت انگیز مُناجات اور دعاؤں کے پُرکَیف مَناظر ہوتے ہیں نیز نمازِ عصر اور تراویح کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی مذاکرہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک آسان اور دلچسپ ذریعہ ہے۔مَدَنی مذاکروں میں اسلامی بھائی شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مختلف موضوعات مثلاً عقائد و اعمال،فضائل و مناقِب، شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت اور دیگر موضوعات سے متعلق سوالات کرتے ہیں اور آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ انہیں عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے حکمت آموز جوابات سے نوازتے ہیں۔ اب تک کی اطلاع کے مطابق اجتماعی اعتکاف بالخصوص مَدَنی مذاکروں اور بعدِ فجر نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے ہونے والے سنتوں بھرے بیان سے متاثر ہوکر کثیر اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ پنجگانہ کی پابندی، عمامہ شریف اور ایک مٹھی داڑھی سجانے اور گناہوں سے بچنے کی نیت کی،والدین اور دیگر رشتے داروں کے حقوق کے بارے میں سننے کے بعد بعض اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے گھر فون کرکےوالدین اور بہن بھائی وغیرہ سے گزشتہ غلطیوں کی مُعافی مانگی اور آئندہ حُقُوقُ العباد پورے کرنے کی نیت کی۔کثیر عاشقانِ رسول کو شیخ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہمراہ سحری کی سعادت بھی حاصل ہورہی ہے جبکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر معتکفین کی ایک بڑی تعداد کھجور روٹی سے سحری کی سعادت حاصل کررہی ہے۔ فضلِ ربّ سے گناہوں کی عادت چُھٹے،, مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف نیکیوں کا تمھیں خوب جذبہ ملے، مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف