سالانہ تقسیمِ انعامات اجتماع

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی
نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کا بیڑہ
اٹھایا وہیں عاشقانِ رسول کو علم دین کی مَہک اور نور سے روشناس کرانے کے لئے آج
سے کم وبیش 24سال قبل شہر کراچی کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں ایک دینی
ادارہ بنام ”جامعۃ المدینہ“ کا قیام کیا جو بعد میں گلستان جوہر منتقل
ہوااور پھر کچھ ہی عرصے میں جامعۃ المدینہ کی نئی شاخوں کا مختلف شہروں میں قیام عمل میں آنے لگا اور
1440سن ہجری بمطابق 2019ءمیں نا صرف ملک
بلکہ بیرون ملک میں بھی دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ للبنین اور للبنات قائم ہیں
جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین کے نور سے اپنے سینوں کو
منوّر کرنے کی سعادت پارہے ہیں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلسِ جامعۃ المدینہ کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 11جولائی2019ء بروز جمعرات سالانہ تقسیمِ انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبۂ کرام کو علمِ دین کی اہمیت و فضیلت سے متعلق مدنی پھول دئیے۔ علاوہ ازیں سالانہ
امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام میں انعامات بھی تقسیم کئے
گئے۔
شخصیات کی آمد

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ باالعلماءکے تحت جامعہ
رسولیہ شیرازیہ لاہور کے مولانا اویس مظہر قادری اور جامعہ فریدیہ ساہیوال کے قاری
ارشاد احمد فریدی صاحب نے عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی کا دورہ کیا مجلسِ ربطہ با العلماء کے ذمّہ
داران نے ان علمائے کرام کوخوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ
دی۔علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعا بھی کی۔
مجلسِ مالیات کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
مرکز الاولیاء لاہورمیں مجلسِ مالیات کے تحت ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہواجس میں عطاری
و ضیائی ریجن کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔
رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری نے بابُ المدینہ کراچی سے بذیعۂ ویڈیو لنک سنّتوں
بھرا بیان کیا اور ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی۔ رکنِ شوریٰ نے مجلسِ مالیات کے ذمّہ
داران اور اکاونٹ سے متعلقہ افراد کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکاونٹس اور آڈٹ کے نظام کو مضبوط اور
بہتر بنائیں تا کہ دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کئے جائیں
اور وقف کے مال کی مکمل طور پر حفاظت کو مضبوط بناکر دنیا میں ایک رول ماڈل کی
صورت پیش کی جائے۔
مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردار آباد فیصل
آباد میں مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کے
نگرانِ زون ،ریجن ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت فرمائی اور انہیں
مدنی پھول دیتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ مجلس کے تمام ذمّہ داران اپنی ذمّہ داریوں کو
پوری تندہی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
دکھیاری امّتِ مسلمہ کی خدمت کریں۔
مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ شاہجہان روڈ گجرات میں مدرسۃ
المدینہ بالغان کا مدنی حلقہ ہوا جس میں اطراف و شہر کے اراکینِ زون اور دیگر ذمّہ
داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور جنوری2019ء تا جون2019ء تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدارس المدینہ بالغان کے
اہداف مکمل کرنے میں سیرانی زون نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مدنی عطیات میں ترمذی
زون نے اول پوزیشن حاصل کی۔ رکنِ شوریٰ نے ان عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی اور
تحائف سےبھی نوازا۔
گوجرخان میں مدنی مرکز کی تعمیر

دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں
مساجد، مدارس اور دیگر دینی درس گاہوں کے ساتھ ساتھ مدنی مراکز کی تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان دنوں راولپنڈی کے ضلع گوجرخان کے ایک
گاؤں مندرہ میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ
حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے یہاں کا دورہ فرمایا اور تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔ اس دوران اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور شرکاکو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی
تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور جلد تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے دعا بھی
کی۔
مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن
سردارآباد فیصل آباد میں مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
مجلس، ریجن اور زون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری
لانے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے۔
جانشینِ امیرِ اہل سنّت سے عام ملاقات

دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ
المدینہ کراچی میں بروز بدھ بعد نمازعصر عاشقانِ رسول نے جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا
عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسے
ملاقات کی سعادت پائی جبکہ صاحبزادۂ عطار نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا ۔
واضح رہے کہ ہر بدھ اور اتوار بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بابُ المدینہ کراچی میں ممکنہ صورت میں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتےہیں۔
عطاری زون کے ذمّہ داران کامدنی مشورہ

مدارسُ المدینہ پاکستان کا سنّتوں بھرااجتماع
.jpg)
محفلِ مدینہ کے حوالے سے اہم اعلان

مجلسِ طبّی علاج کےتحت کیمپ کا انعقاد
