12 مدنی کام کورس کا انعقاد
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخ کامل
سنّتوں کے عامل امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مبارک
سوچ ہے کہ عاشقانِ رسول سیکھ کر دین کا کام
کریں کیونکہ جو کام سیکھ کر کیا جاتا ہے اس کا اثر بنسبت بغیر سیکھے کئے جانے والے
کام کے زیادہ ہوتا ہے ۔ اسی لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ”امامت کورس“ ” تربیتی کورس “ اور ”12مدنی کام کورس “کے علاوہ دیگر مدنی کورسز بھی
کروائے جاتے ہیں۔ 12 مدنی کام کورس دراصل
دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کو مدنی مرکز کے دئیے گئے طریقے کے مطابق کرنے کے
اصول وضوابط کو سکھانے کے لئے کروایاجاتا ہے۔
اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل
آباد میں” 12 مدنی کام کورس“کاانعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مدنی کورس کے اختتامی دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں نمایاں
کارکردگی حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری
نے تحائف سے نوازا۔