دعوتِ اسلامی کی مجلس خدّام المساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں شخصیات اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات کرکے مساجد بنوانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی اس اجتماعِ پاک میں شریک تھے۔آپ نے پاکستان بھر میں بننے والی نئی سوسائٹیز میں مساجد کس طرح بنانی ہیں اور ان کے لئے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے اس حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

اسی طرح دارالافتاء اہلِ سنت کے مولانا محمد سجاد عطاری مدنی نے بھی مجلس خدّام المساجد کے ذمّہ داران کی تربیت کی اور انہیں مسجد کے لئے جگہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے، آپ نے ذمّہ داران کی جانب سے پوچھے جانے والے شرعی مسائل کے حل بھی بتائیے۔