دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ داران کومدنی کاموں کے سلسلے میں پیشگی جدول دئیے جاتے ہیں جس کے بعد ان کا باقاعدہ جائزہ بھی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مجلس قائم ہے جسے ”مجلس جدول و جائزہ“ کہا جاتاہے۔

پچھلے دنوں مجلس جدول و جائزہ کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان بھر کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات پیش کئے۔