دنیا بھر میں قراٰن وسنت
کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کم و بیش 107
مجالس کے ذریعے دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ان تمام مجالس کی کارکردگی دیکھنے
کے لئے بھی ایک مجلس کا قیام کیا ہوا ہے
جو دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات کو دیکھتی
ہے۔ گزشتہ دنوں فیصل آباد میں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مجلس پاکستان
کارکردگی کا اجلاس ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ و رکن شوری حاجی محمد
شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی نکات ارشاد فرمائے۔
اجلاس میں شعبہ پاکستان، ریجن کارکردگی آفس، شعبہ جاب ڈسکرپشن، شعبہ کارکردگی
فارم و مدنی پھول کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان نے مجلس کارکردگی کا تعارف پیش کیا اور ان عاشقان رسول کو درگزر سے
کام لینے اور بداخلاقی پر صبر کرنے کا ذہن بھی دیا۔