
دعوتِ اسلامی کے تحت31دسمبر 2019ء بروز منگل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کابینہ اور ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےایک بیوٹی پارلرکی اونر سے ملاقات کی اور ان پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بارے میں آگاہی
فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جھنگ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک
نعت خواں اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے
میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں شریعت کو ملحوظ خاطر رکھ کر نعت گوئی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا
اظہار بھی کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے
دنوں فیصل آباد کے علاقے جھنگ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید احسن
انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 3 میں قائم
ایک ٹیوشن سینٹر میں مدنی حلقے کا سلسلہ

31دسمبر2019ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 3میں قائم ایک ٹیوشن سینٹر میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا
جس میں چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ کابینہ
سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں
بھرا بیان کیااورمدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کے طریقے سے متعلق آگاہی
فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی شعبہ محفلِ نعت کے تحت31دسمبر2019ء بروز منگل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واقع جامعہ دیار حبیب میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتو ں بھرابیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت31دسمبر2019ء بروز منگل کوذمہ
دار اسلامی بہنوں نے کراچی کے علاقے
گلستان جوہرمیں واقع ڈائمنڈ سیکنڈری اسکول کی پرنسپل اور اسلامک اسکالر کو دار
السنہ کا دورہ کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بارے میں آگاہی
فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز
میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ سیٹلائٹ
ٹاؤن کیمپس سرگودھا میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورس کے تحت اسٹاف کے لئے "
جنت کا راستہ" کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اسٹاف ممبرز نے شرکت
کی۔ ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دارالمدینہ ہارلے پراِئمری کیمپس میں سیشن2021،2020 کی ایڈمیشن کے لئےرجسٹر
یشن کا آغاز ہو چکاہے۔ اسی سلسلے میں یکم جنوری 2020ء بروز بدھ سے دار
المدینہ ہارلے 1 پراِئمری کیمپس بھرپور تیاری کے سا تھ ایڈمیشن اسٹارٹ ہورہے ہیں۔

دارالمدینہ پری پرائمری واہ کینٹ کیمپس میں سیشن2021،2020 کی ایڈمیشن کے لئےرجسٹر یشن کا آغاز
ہو چکاہے جس کی تیاریاں پر جوش انداز میں مکمل ہو چکی ہیں۔ اس کی چند تصاویر جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور زون کی قصور کابینہ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں لاہور ریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اورگھریلو صدقہ باکسز مزیدرکھوانے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے210 باکسز خرید کر رکھوانے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت30دسمبر2019ء گوجرانولہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور
پر شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت29 دسمبر2019ء کو رکن عالمی مجلس
مشاورت (مجلس رابطہ ذمہ دار و DHA نگران اسلامی بہن) نے DHA فیز 4 میں واقع " مدرستہ المدینہ فیضان
مریم" کا دورہ کیا اورمدرسات اور
پڑھنے والی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کن عالمی مجلس مشاورت نے DHA میں مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے اور اس میں در پیش مسائل کے حل کے لئے نکات
دئیے۔