اس پر فتن دور میں مدنی انعامات ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔مدنی انعامات کے ذریعے اپنے شب و روز کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو نیک بننے کا ایسا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، تقوی و توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کریں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے۔ اسی سلسلے میں پاکستان بھر کے مختلف مقامات میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

کراچی ریجن ماہ ربیع الآخرمیں 10952اسلامی بہنیں عاملاتِ مدنی انعامات بنیں ۔ 50 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 1780 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن میں 8075 اسلامی بہنیں عاملاتِ مدنی انعامات بنیں۔ 24 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 537 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ملتان ریجن میں4739 اسلامی بہنیں عاملاتِ مدنی انعامات بنیں ۔ 13 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 396 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن میں9044 اسلامی بہنیں عاملاتِ مدنی انعامات بنیں۔ 26 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 945 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

لاہور ریجن میں 5329 اسلامی بہنیں عاملاتِ مدنی انعامات بنیں۔ 22 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 540 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلام آباد ریجن میں 5416 اسلامی بہنیں عاملاتِ مدنی انعامات بنیں۔ 16 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 626 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔