کراچی سٹی شعبہ ڈونیشن
بکس للبنات کی ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

اس
میٹنگ میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور
کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے اہداف پورا کرنے کا ذہن
دیا۔
مزید پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر مشاورت کی اور
شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔
شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کی تمام صوبہ وسٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ ڈونیشن بکس
للبنات کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کی تمام صوبہ وسٹی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےماہانہ کارکردگی،
کارکردگی شیڈول، سفری شیڈول اور ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشوروں پر کلام
کیا۔
کراچی میں قائم دارالسنہ
میں صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیشن

گزشتہ روز شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں قائم دارالسنہ میں ایک سیشن منعقد ہوا
جس میں کراچی سٹی، صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کی صوبائی و ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس سیشن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے
دینی کاموں میں ترقی اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف سوالات کئےجس کے صاحبزادیِ عطار
سلمھا الغفارنے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعدازاں سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا
الغفار سے
ملاقات کی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بھی صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار کے
ہمراہ موجود تھیں۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور اور قصور
ڈویژن مدرسات کی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
گیا جس میں دونوں ڈویژنز کی تمام مدرسات ، تمام ایڈمن اسٹاف اور مجلس ذمہ دار اسلامی بہن سمیت صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران ا راکینِ مجلس تعلیمی
امور ، معاونِ نگران ِ مجلس اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے چند سیشنز ہوئے جس میں مختلف اہم موضوعات(اسلام کی روشن تعلیمات،علم نور ہے وغیرہ) پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ تدریسی معیار کو مضبوط اور
پروفیشنل کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور مبلغِ
دعوتِ اسلامی ابو منصور عطاری نے بھی اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اصلاحی
موضوعات پر اُن کی تربیت کی۔
ناظم آباد کراچی میں قائم جامعۃالمدینہ
گرلز فیضانِ انبیاء میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

21 دسمبر 2022ء
بروز بدھ ناظم آباد کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ
انبیاء میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف امو رپر حاضرین کی
تربیت و رہنمائی کی نیز وہاں موجود طالبات کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور بھرپور انداز میں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن
دیا۔
اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع پر
انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
محمود آباد کراچی میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ، صاحبزادیِ عطار کی خصوصی شرکت

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محمود آباد کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گناہوں سے
بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول
دیئے جبکہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفارسے ملاقات کی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 18دسمبر2022ء بروز
اتوار میر پور کشمیر ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی نگران و شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ’’ اطاعت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے
حوالے سے ذہن سازی کی نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے
جوابات بھی دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃُ المدینہ گرلزکے تحت20 دسمبر 2022ءبروز منگل
پاکستان کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی
بہنوں کی تعداد22تھی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر ملتان ہائی
کورٹ لیڈیز وکلا بار میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 17 لیڈیز
وکلانے شرکت کی۔
پاک
سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رحمت‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد شخصیات خواتین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت
دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر
میں لیڈیز وکلا نے فیڈ بیک دیتے ہوئے وقتاً
فوقتاًاس طرح کےسیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شعبہ
مدرسۃُ المدینہ بالغات کی طرف سے کراچی میں دو مقامات پر ون ڈے لرننگ سیشنز

17
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ کراچی سٹی شعبہ
مدرسۃُ المدینہ بالغات کی طرف سے
دو مقامات (پی آئی بی کالونی، صدیق آباد) پر لرننگ
سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبًا 147 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لرننگ
سیشنز میں شیڈول کے مطابق رکنِ عالمی مجلس مشاورت اور پاکستان سطح کی اسلامی بہنوں نے اہم مدنی پھول دیتے
ہوئے درج ذیل اہم امور پر مدرسات کی تربیت کی۔
1) مدرسات کو تدریس کے حوالے سے آسان طریقہ کار
سکھایا ۔
2)طالبات
کو دوران ِسبق اغلاط سے بچانے نیز اغلاط
کو کنٹرول کرنے کے طریقے سمجھائے ۔
3)اجارے
کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کیں گئیں ۔
4)اجیروں
کی حاضری ۔شعبہ کارکردگی کے کام بروقت مکمل کرنےکے حوالے سے تربیت دی گئی۔
5) بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو آسان طریقے سے قواعد
و مخارج سمجھانےسے متعلق نکات پر تربیت دی گئی۔
6)سند
امتحانات 2022 ء کے مکمل کروانے پر تربیت دی گئی نیز
درجہ جائزہ مفتشات کو
تفتیش کے نکات سمجھائے۔
7)
شعبہ طبی علاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔
آخر میں
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کام کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
عالمی سطح پرماہِ نومبر2022ء میں شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم
(اسلامی بہنوں ) کے تحت عالمی سطح پر میں ان ان ملکوں میں دینی کاموں کا سلسلہ
جاری ہے:یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال،
ترکی اور تنزانیہ۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2022ء میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی (اسلامی بہنیں ) کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ ، ماریشس، ترکی ، تنزانیہ اور نیپال
میں کل منسلک ادارے ”45“ ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج
ذیل رہی:
٭”10“ اداروں میں ماہانہ اور ”13“اداروں میں ہفتہ وار درس و بیان کا
سلسلہ ۔
”2“ اداروں میں ایک گھنٹہ 12
منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور ”2“
اداروں میں 30 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات
کا انعقاد۔
٭ماہِ نومبر میں مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 79 رہی جن میں سے ”72“ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔
٭ماہِ نومبر 2022ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ”7“
خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کئے گئے جس میں شُرکا کی تعداد ”167“ تھی۔
٭”55“ شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے ۔
٭شخصیات اسلامی بہنوں کے
گھروں میں ”39“ سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگائے گئے ۔
٭”90“ شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ میگزین”
ماہنامہ فیضان مدینہ “ کی سالانہ بکنگ کروائی۔
پاکستان مشاورت کی تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے آن
لائن دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان مشاورت ذمہ داران کے ماہانہ
مدنی مشورے کی تیاری کرنے پر کلام کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔