16 جنوری 2023ء
کو جامعۃالمدینہ شاہین آباد اروپ ٹاؤن گجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ گرلز اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
انفرادی عبادت میں توجہ دینے اوردینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ
سننے اور نرمی اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ڈی سی کالونی المنصورہ
بلاک ٹاؤن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
شعبہ رابطہ برائے شخصیات
للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی سی کالونی المنصورہ بلاک ٹاؤن میں شخصیات اسلامی
بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ
جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے علمِ دین کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فرض علوم
سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ سنتوں
بھرا اجتماع شروع کرنے اور ہفتے میں 2 دن مدرسۃالمدینہ بالغات و فرض علوم سیکھنے
کے اہداف دیئے۔
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 16 جنوری 2023ء کو ڈویژن حیدرآباد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے
کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ
کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف پورا
کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں پاکستان سطح
کی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا اور شعبے میں بہتری کے لئے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو نیتیں کروائیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں سے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیا گیا اور
نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت ڈویژن میرپور خاص کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ڈونیشن بکس ذمہ دار اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبے کی پاکستان سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی
شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں پاکستان سطح
کی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا اور شعبے میں بہتری کے لئے ذمہ
داران کو نیتیں کروائیں۔آخر میں اسلامی بہنوں سے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیا گیا اور
نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
شعبہ ڈونیشن بکس للبنات
کی تمام صوبائی و سٹی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت
ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں تمام صوبائی و سٹی ڈونیشن بکس ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ ہونے والے مدنی مشوروں پر کلام ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار نے
اسلامی بہنوں کو انفرادی طور پر ان کی کارکردگی بتائی جبکہ شعبہ طبی علاج کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن
سمجھایا۔
مزید پاکستان سطح کی ذمہ دار نے آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف پر
مشاورت کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری
لانے کا اظہار کیا ۔
گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال
ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ڈویژن تا یوسی
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قرآن ٹیچر
کورس کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ابتداءً نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے، اپنے وعدے کو پورا کرنے، نرمی اختیار
کرنے اور گناہوں سے بچنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں داخلے بڑھانے، سافٹ
ویئر میں انٹری کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
سیالکوٹ اور ڈسکہ کے
مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
گزشتہ
روز سیالکوٹ اور ڈسکہ کی ادارتی شعبہ ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ
گرلز، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
ہوئی۔
اس
میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے مختلف دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔علاوہ
ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انفرادی عبادت کرنے، نرمی اختیار کرنے، مدنی
مذاکرہ اوّل تا آخر سننے اور سنوانے کے بارے میں ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ
گرلزمیں شانِ صدیق اکبر کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماعات
لوگوں
کے دلوں میں بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں شانِ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماعات
منعقدکئے گئے۔
معلومات
کے مطابق ان اجتماعات میں خصوصیت کے ساتھ تذکرۂ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے گئے جبکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان کے بارے میں مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں نے امیرِاہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا فرمائے ہوئے نعرے لگائے ۔ان
اجتماعات کا اختتام دعا اور صلوۃ وسلام پر
ہوا نیز ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ملک و بیرونِ ملک میں
شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ماہِ دسمبر میں
ہونے والے دینی کام
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے
ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں ایک شعبۂ کفن دفن ہے۔
تفصیلات
کے مطابق ماہِ دسمبر 2022ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں کم و بیش 138 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن
میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 2 ہزار 816 رہی نیز 81
غسل میت ہوئے جن میں 127 لواحقات سے تعزیت کی گئی۔
اسی
طرح پاکستان میں 3 ہزار 28 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن
کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 18 ہزار 210 رہی جبکہ 42 ہزار 9
غسلِ میت ہوئے جن میں 62 ہزار 98 لواحقات سے تعزیت کی گئی۔
اس
کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان کم و بیش 19 ہزار 420تقسیم رسائل کئے گئے۔
گجرات میں اسلامی بہنوں
کے درمیان ہونے والے فیضانِ
قراٰن کورس کی اختتامی تقریب
پنجاب پاکستان کے شہر
گجرات میں واقع دعوتِ اسلامی کے دارالسنہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
فیضانِ قراٰن کورس کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران سمیت
دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
اختتامی تقریب میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”مدنی
ماحول کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سیالکوٹ میں واقع رنگ پورہ ٹاؤن میں مختلف سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
13 جنوری 2023ء
بروز جمعہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں واقع رنگ پورہ ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور میٹروپولیٹن سیالکوٹ تا یوسی نگران کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و کفن دفن کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ
خیال کرتے ہوئے پلاننگ کے ساتھ کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس لگانے اور سالانہ ڈونیشن کی تعداد
بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گجرات میں واقع دارالسنہ
کالرہ خاصہ میں ڈویژن تا یوسی نگران کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر گجرات میں واقع دارالسنہ کالرہ
خاصہ میں ڈویژن تا یوسی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران بھی شریک تھیں۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنےکا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس لگانے اور سالانہ ڈونیشن کی تعداد
بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
مدنی مشورے کے اختتام پر
اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔
Dawateislami