شعبہ فیضانِ اسلام کی ملک
و صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ اسلام کا آن
لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و
صوبائی سطح کی ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ و سٹی کی اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے” خودداری ضروری ہے “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے تحت
ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ
گرلز حلیمہ سعدیہ فیصل آباد میں ادارتی شعبہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
و ڈویژن سطح کی تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ
سمیت 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے نرمی اختیار کرنے اور انفرادی عبادت میں توجہ دینے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دارالمدینہ کی اسلامی بہنوں کو ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ میں اور جامعۃالمدینہ گرلز کی
ناظمۂ اعلیٰ کو نیو سوسائٹی میں دینی کام
کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔بعدازاں اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
مولانا سعید احمد اسد کے
انتقال پر اُن کے گھر کی خواتین سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملاقات
پچھلے دنوں فیصل آباد کے
مفتی امین صاحب کے بیٹے مولانا سعید احمد اسد کے انتقال پر اُن کے گھر کی خواتین
سے دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت، فیصل آباد میٹروپولیٹن اور ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نےاہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحوم کے لئے
زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے مرحوم کے لئے بےحساب مغفرت کی دعا کروائی نیز ذمہ داران کی جانب
سے اہلِ خانہ کو ”صحابیات و نصیحتوں کے مدنی پھول“ کتاب تحفے میں پیش کی
گئی۔
دینِ اسلام کی ترویج و
اشاعت کے تحت پچھلے دنوں لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و کاروباری شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق دینی
کاموں کے سلسلے میں لاہور شیڈول پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
اس اجتماعِ پاک میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
قراٰن و حدیث کی تعلیمات
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے
علاقے صدیق آباد میں واقع دارالسنہ میں کراچی سٹی، صوبۂ
سندھ اور صوبۂ بلوچستان کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس
کا 2 دن پر مشتمل لرننگ سیشن ہوا جس میں کثیر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
تفصیلات کے مطابق اس
لرننگ سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی فرمائی۔
اس کے علاوہ عالمی مشاورت
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ جات میں مزید بہتری لانے
کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ نے بھی بذریعہ آڈیو لنک اسلامی بہنوں کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے میں درپیش مختلف مسائل کا حل بتایا۔
سیشن کے اختتام پر اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
مکران ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17جنوری
بروز منگل صوبہ بلوچستان کی
مکران ڈویژن نگران اور دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مکران
ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن
دیا۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے اجارہ اوقات کا درست استعمال کرنے اور ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک
و صوبائی سطح کی نگران اور سٹی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دنیا کے مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2023ء بروز منگل آن لائن مدنی مشورہ ہوا
جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کی ملک و صوبائی سطح کی نگران اور سٹی نگران اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
سے اس مدنی مشورے کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدِ بیان نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت ہونے والے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
تربیت کی اور پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
16 جنوری 2023ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
معلومات کے مطابق نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سال 2023ء کے سالانہ ڈونیشن اہداف کا جائزہ
لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر وہاں موجود
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف
سطح کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت
16جنوری بروز پیر پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد کی سٹی نگران، سٹی سطح شعبہ ذمہ داران، زون
نگران، شعبہ ذمہ داران، یوسی اور سیکٹر
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
نگرانِ پاکستان مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے ماہ ِ رمضان کے مدنی پھولوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن
کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگران و شعبہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف لئے اور فیضانِ زکوٰۃ کورس 42 مقامات پر کروانے نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی دارالسنہ صدیق
آباد میں 2 دن کا لرننگ سیشن، 3 صوبوں کی ذمہ داران کی شرکت
پچھلے دنوں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
کراچی دارالسنہ صدیق آباد میں 2 دن کا لرننگ سیشن منعقد ہوا جس میں کراچی
سٹی، صوبۂ سندھ اور صوبۂ بلوچستان کی کثیراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس
لرننگ سیشن میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں رکنِ شعبہ ذمہ
دار اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے بھی بذریعہ آڈیو لنک شرکا کو مدنی
پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے میں
درپیش متفرق مسائل کا حل بتایا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام 17 جنوری 2023ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہو ر مزنگ میں
واقع دارالسنہ میں ڈویژن
تا سب نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج اور شعبہ
تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کام بڑھانے نیز ایجوکیشن سے تعلق رکھنے
والیوں میں تقسیمِ رسائل کرنے پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے گاؤں اورگوٹھوں میں دعوتِ
اسلامی کے دینی کام مضبوط کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔
مزید نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے گھریلو صدقہ بکس زیادہ سے زیادہ رکھوانے، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
شروع کرنے اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ کے اہداف دیئے۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
سٹی ہاؤسنگ ff بلاک گجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹ اپ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور حاضرین کو 12 دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔
Dawateislami