
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
5جنوری 2023ء بروز جمعرات پاکستان مشاورت کی اسلامی
بہنوں کے لئے ”دعائے حاجات کے مدنی
پھولوں“ کے موضوع پر آن لائن میٹنگ
ہوئی۔

اسلامی بہنوں کو قراٰن و
حدیث سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5جنوری 2023ء بروز
جمعرات شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان ، صوبائی و ڈویژن
سطح اور تمام صوبہ / سٹی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےپاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ
انٹرنیٹ ”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے اور اپنی
ماتحت اسلامی بہنوں کے ماہانہ مدنی مشورے بروقت لینے کی ترغیب دلائی۔
نشتر بستی کراچی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں صاحبزادیِ عطار
کی خصوصی آمد

خواتین میں نیکی کی دعوت
عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
4 جنوری 2023ء کو نشتر بستی کراچی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی
بہنیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن سے کیا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ
پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر سرگودھا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران، شعبہ ذمہ داران، میٹروپولیٹن نگران
اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
اس
دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اصلاحی موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کے درپیش مسائل کا حل بتایا۔
اس
کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سافٹ ویئر میں انٹری مکمل کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور شرکا کو کو 8دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیا۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دو ذمہ داریوں پرقائم اسلامی بہنوں کو اپنا نعم البدل تیار کرنے اور ڈسٹرکٹ نگران سے ٹاؤن نگران کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف پر تبادلۂ
خیال کیا۔
بعدازاں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی
کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل
اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزپاکستان کے شہر سرگودھا میں موجود دارالسنہ میں شعبہ دارالسنہ للبنات سرگودھا ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کے درمیان اصلاحی موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور کورسز کے ایڈمیشن بڑھانے کے اہداف طے کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کا اظہار کیا۔
مدنی مشورے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا
جائزہ لیتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف
تقسیم کئے۔
سرگودھا ڈویژن کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پچھلے
دنوں پاکستان کے شہر سرگودھا میں قائم دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی
کے ادارتی شعبہ جات کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و
مدرستہ المدینہ گرلز کی ناظمات، ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنیں، دارالمدینہ اور فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کی پرنسپلز نے شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کی اور شرکاکو دینی کاموں کے لئے خود کو پیش کرنے نیز دورۂ حدیث شریف کی طالبات کو دینی کاموں میں ایکٹیو
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ
گفتگو ناظمات نے ماہانہ مدنی مشورے میں شرکت کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ نگران ِپاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جنوری 2023ء بروز
بدھ فنانس ڈیپارٹمنٹ
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان، صوبائی و
ڈویژن سطح کی ذمہ داران، تمام صوبائی اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس
مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”خود
داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صوبائی و ڈویژن سطح شعبہ
علاقائی دورہ کے
10ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا۔
علاوہ
ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے، 9 ماہ کی ماہانہ
کارکردگی میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام
کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4جنوری 2023ء بروز بدھ شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی ذمہ داران کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ
داران ، تمام صوبائی اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے”خود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور صوبائی
و ڈویژن سطح شعبہ علاقائی دورہ کے 10ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا ۔
علاوہ
ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے، 9 ماہ کی ماہانہ
کارکردگی میں ترقی، تنزلی اور اہداف پر کلام
کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

گزشتہ روز عالمی سطح پر
دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
دار السنہ صدیق آباد کراچی
میں شرکائے کورس کے درمیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا بیان

لوگوں کو قراٰن و حدیث کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیرِاہتمام 2جنوری 2023ء بروز پیر دار السنہ
صدیق آباد کراچی میں اسلامی بہنوں کے لئے فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیاجبکہ
بیرونِ شہر کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ اس کورس میں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو اپنے والدین کا ادب و احترام
کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں کورس
میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔
مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ
صحابیات میں 2 دن پر مشتمل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کا لرننگ سیشن

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ
صحابیات میں 2 دن پر مشتمل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کا لرننگ سیشن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں متعلقہ شعبے کی پاکستان ذمہ دار، صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار اور 45 ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی جبکہ سیشن کے دوسرے دن لاہور کی کم و بیش 150 مدرسات شریک ہوئیں۔
سیشن کے پہلے دن بذریعہ آڈیولنک اراکینِ شوریٰ کے سنتوں
بھرے بیانات ہوئےجس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز صوبہ ٔ پنجاب
کی کارکردگی بذریعہ پریزنٹیشن پیش کی گئیں۔
نگرانِ عالمی مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے بیان کے ذریعےشرکا کو اصلاحی مدنی پھولوں سے نوازا اور نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بھی بالمشافہ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نمایا ں کارکردگی پر انہیں تحائف پیش کئے۔
شعبہ مد
رسۃ المدینہ بالغات پنجاب کے دینی کاموں کی کارکردگی کے مطابق 125 درجہ جائزہ لینے
والی مفتشات تفتیش کے کام سرانجام دے رہی ہیں۔ پچھلے سال کے اہداف میں 1 ہزار 100
مدارس اور 12 ہزار 300 طالبات کے اضافے پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور متعلقہ
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ 1 ہزار 200 مدارس کا ہدف دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں اسلامی بہنوں کو شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا صوتی پیغام سنایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے
دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں
کے متعلق گفتگو کی اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں
درپیش مسائل پر مشاورت کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔