دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں کے پی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کی صوبائی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی سے انٹرنیٹ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز مختلف شعبہ جات میں ہونے والے دینی کامون کی نوعیت کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں پاکستان مجلس مشاورت کی تمام اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستا ن نے پاکستان کے شہر راولپنڈی سے آن لائن اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے 8 دینی کام کارکردگی فارم کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کو درست انداز میں تیار کر کے بروقت اپنی نگران اسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی  ڈویژن تا تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں راولپنڈی شہر سے نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”صدقے کے فضائل“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے سابقہ کارکردگی کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضانِ مرشدکی اسلامی بہنوں کا انٹرنیٹ کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی پاکستان و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں پیش آنے والے مسائل کے حل پر کلام کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لوگوں کے دین و ایمان کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کی عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے انٹرنیٹ کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز درسِ قراٰن کرنے والی اسلامی بہنوں کے متعلق چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی سے انٹرنیٹ کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی پھولوں اور دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے حل پر کلام کیا۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے پاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ”صدقے کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے انفرادی ، سافٹ ویئر اور رسالہ کارکردگیوں کا جائزہ لیااور سابقہ کارکردگی سے تقابل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران کے 10 ماہ کے شیڈول پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں میں کمزوری پر رہنمائی کی نیز غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینےاور اسلامی بہنوں کے مسائل حل کرنےپر مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں:عرب شریف، کویت، عمان، بحرین، قطر، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، ملاوی، یوکے،اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم، ڈنمارک، ہالینڈ، سوئیڈن، آسٹریا،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈا، سرینم اور نیپال۔

تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں اکتوبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق792 ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 142 کُتُب اور 2 ہزار 170 رسائل تقسیم کئے گئے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت اکتوبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے کم و بیش 73 محارم اسلامی بھائیوں نے 03 دن جبکہ 01 محارم اسلامی بھائی نے12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے،اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں قراٰن و سنت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ اکتوبر 2022ء پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی کا اجمالی جائزہ:

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:76 ہزار 962

روزانہ امیرِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا سنتوں بھرا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:96 ہزار 387

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگائے گئے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 207

ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:64 ہزار 291

اسلامی بہنوں کے درمیان منعقد ہونے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 602

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 17 ہزار 374

دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار ہونے والے علاقائی دورہ کے شرکا کی تعداد:24 ہزار 893

امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7 لاکھ 45 ہزار 801

اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 68 ہزار 358۔

12 نومبر2022 ء کو   دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ گرلز کی تمام اسلامی بہنوں کا بذریعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے جامعۃُ المدینہ گرلز کے مدنی عملے کو دعوتِ اسلامی ٹرسٹ کے جملہ دینی کاموں کے لئے ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں چندہ کرنے کی ترغیب دلائی اور اسی کے ساتھ ساتھ شعبے کے اخراجات کو خودکفیل کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 12 نومبر 2022ء  کو لاہور کے علاقہ مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کی بلڈنگ فیضانِ صحابیات میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ گرلز کے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے پردے کی حالت میں رہتے ہوئے بیان سنا۔

مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃُ المدینہ گرلز کے مدنی عملے میں’’ نرمی اور لالچ‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں مدنی عطیات کے ذریعے شعبے کے اخراجات کو خودکفیل کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد سٹی کے چار زون، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے صوبۂ پنجاب پاکستان کےشہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور 13 نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے بارے میں چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔