
دارالسنّہ
للبنات )دعوت
اسلامی (کے تحت یکم نومبر 2019ء سے پاکستان
کے 6شہروں (کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی) میں جامعۃ
المدینہ للبنات کی طالبات کے لئے مدنی کام کورسز کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش
456اسلامی بہنیں شریک ہیں۔معلمات اسلامی بہنیں شرکا کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ
اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کرنے کےطریقوں
اور دیگر شرعی مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کررہی ہیں۔
یادرہے! 13نومبر
2019ءسے پاکستان کے6شہروں (کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد،
سیالکوٹ، راولپنڈی) میں قائم دارالسنّہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے ”اسلامی زندگی کورس “ کا آغاز ہونے جارہا ہے جس
میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا طریقہ، فقہ، مہلکات
اور دیگر شرعی مسائل کی بنیادی معلومات بیان کی جائیں گی۔
کورس میں داخلے کی
خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل آئی ڈی پر رابطہ کریں ۔
میل آئی ڈی : Ib.darulsunnahpak@dawateislami.net

دعوت
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے 6تا11نومبر
2019ءکو پاکستان بھر میں7561مقامات پر اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیاجائیگا جن میں مبلغاتِ دعوتِ
اسلامی ”قراٰن وسنّت “کے حوالے سے سنّتوں
بھرے بیانات فرمائیں گی۔ تمام عاشقاتِ رسول سے ان اجتماعِاتِ میلاد میں شرکت کرنے کی مدنی
التجا ہے۔
اپنے
قریبی اجتماع پاک میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل میل آئی ڈی رابطہ کریں۔
میل: آئی ڈی Islamibahan.pak@dawateislami.net




دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت
اسلامی بہنوں کو جہاں 5 سالہ درسِ نظامی
کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے وہاں اڑھائی سالہ
فیضانِ شریعت کورس کروانے کا سلسلہ بھی
ہوتا ہے جس میں معلّمات اسلامی بہنیں کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں ۔
ان طالبات کی تعلیمی کیفیت کو چانچنے کے لئے ششماہی اور سالانہ امتحانات بھی ہوتے ہیں۔اسی سلسلے میں اڑھائی سالہ فیضانِ
شریعت کورس کرنے والی طالبات کے لئے مجلس
جامعۃ المدینہ للبنات کی جانب سے ششماہی
امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ملک وبیرونِ ملک امتحانات کا آغاز 4نومبر
2019ء ہوگا جس میں ہزاروں طالبات کی شرکت ہوگی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس شارٹ کورسز
للبنات کے تحت ماہِ اکتوبر 2019ء میں عرب
شریف ٭کویت ٭ ہند ٭ بروڈا ٭ اجمیر ٭ اندور ٭ ناگور سمیت 15مقامات پر پانچ دن کے”زندگی پُرسکون بنائیے“کورس کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم وپیش 170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی
نے سیرت خاتونِ جنّت وازواج مطہراترضی اللہ عنھن پر سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شادی کے
مسائل اور اہم ترین فقہی معلومات کے بارے
میں آگاہی فراہم کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
سیالکوٹ میں دو مقامات پر دو مدارس المدینہ آن لائن شارٹ
کورسز کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الْغَفَّارْ نے دونوں مقامات
پر شرکت کی اور دو مدارس المدینہ آن
لائن شارٹ کورسزکی برانچز کا افتتاح کیا۔ان مدارس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی
بہنیں اپنی علاقہ نگران اسلامی بہن سے
رابطہ فرمائیں۔

دعوت اسلامی
کی مجلس آن لائن کورسز للبنات کے تحت مختلف کورسز کا سلسلہ جاری رہتا ہے اسی سلسلے
میں 14اکتوبر 2019ء کو”کفن دفن کورس “کا
آغاز کیا گیا جس میں ایران کے شہر جزیرہ
قشم سے 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور
سنّت کے مطابق کفن دفن کے طریقے بتائے۔

دعوت
اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہ ستمبر2019ء میں525 مقامات پر ”تربیت
اولاد کورس “منعقد کیا گیا۔ ان مدنی کورسز میں کم و بیش 10ہزار 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور
اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی
کام کرنے اور اپنی اولاد کی سنّتوں کے مطابق تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت 26 اکتوبر 2019ء کو پانچ دن کے”زندگی پُرسکون
بنائیے“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقبل قریب میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے
والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے بتائے اور دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔