دعوت اسلامی کے تحت 3 نومبر 2019ء کو ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا بسمت آکولہ زون  ہند میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شافعی ریجن کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں ناندیڑ کابینہ کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئے مقام پر مدنی کام شروع کرنے کا ذہن دیا گیا اور ہاتھوں ہاتھ تاریخ بھی طے کی گئی جبکہ مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں اسلاف کرام اور بزرگان دین کی راہ خدا میں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں بھی دین کے کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز للبنات کے تحت 4نومبر 2019ء کوجرمنی میں  19دن کے”فیضانِ سورہ بقرہ “کورس کا آغاز ہوا جس میں کم وپیش 11اسلامی بہنیں شریک ہیں ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورہ بقرہ کی تلاوت، ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ ساتھ معاملات اور دیگر شرعی مسائل سکھائے جارہے ہیں۔


نئے شعبے کا آغاز

Wed, 6 Nov , 2019
5 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس اجارہ نے ایک شعبہ  بنام Talent acquisition department قائم کیا ہے جس میں نئے اجیر رکھے کاجائیں گے ۔ اس شعبے کو اب اسلامی بہنوں میں بھیintroduce کروایاگیا جس میں اسلامی بہنیں اپنے CVs، مکمل معلومات اور ڈاکو منٹس کے ساتھ دی گئی میل I.D پر میل کر سکتی ہیں۔

میل I.D: ijara.tadbanat@gmail.com


بنگلہ دیش کے مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع میلاد

دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے 8نومبر2019ء کوچابہار اور  زاہدان ،9نومبر2019ءکو جزیرہ قشم اور 6نومبر 2019ء کوایک اور مقام پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگاجن میں مبلغات اسلامی بہنیں سنّتوں بھرا بیان کریں گی۔ قرب وجوار کی تمام اسلامی بہنوں سے شرکت کرنے کی مدنی التجاہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے ماہ اکتوبر 2019ء میں قطر، ایران، عرب شریف، اسپین، ہند، کلکتہ، دہلی،کانپور اور موڈاسا سمیت 11مقامات پربذریعہ آن لائن کفن دفن کورس کروایا گیا جس میں کم وبیش 93اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک  اسلامی بہنوں کو تجہیزو تکفین کے فضائل، میت کوغسل دینےاور کفن پہنانے کا طریقہ اور دیگر شرعی مسائل سکھائے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ایران کے شہر زاہدان اور قشم میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر  تعداد میں اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت6اکتوبر 2019ءکو ذمّہ  داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس اور مجلس بیرونِ ملک کے ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نگران مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے ممالک میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کاذہن دیا اور اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت مدینہ ٹاؤن فیصل آباد  اورلالہ موسیٰ سیالکوٹ کی جامع مسجد زینب سے متصل مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز کیا گیا جس میں کم وبیش 57اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا طریقہ سکھایا جارہاہے۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 8دسمبر2019ء کواسلامی بہنوں کے لئے”12روزہ معلِّمہ مدنی قاعد کورس(رہائشی) شروع ہو رہا ہے۔ باصلاحیت اور فعال مدرسات بننے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سےجلد از جلد رابطہ کریں ۔

٭کورس کی خصوصیات:

* قرآنِ پاک پڑھانے کا طریقہ سکھایا جائےگا۔

*فرض علوم اور اسلامی کی بنیادی باتیں بیان ہوں گی۔

*دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائےگا۔

٭کورس کے شرائط:

*وہ اسلامی بہن جو مدنی قاعدہ کورس کرچکی ہو۔

*عمر کم ازکم 18 سال ہو۔

*درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھا ہوا ہو۔

*مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کا جذبہ رکھتی ہو۔

*اردو لکھنا اور پڑھنا جانتی ہو۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے:

ib.madrasabaligat@dawateislami.net

mdrsatulmadinaattarikabinat26@gmail.com 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 2دسمبر2019ء کواسلامی بہنوں کے لئے چھ ماہ کا ” ناظرۂ قراٰن کورس“ شروع ہورہا ہے ۔

٭کورس کی خصوصیات:

*درست مخارج و تجوید کے ساتھ مکمل قراٰنِ پاک پڑھایا جائیگا۔

*فرض علوم،وضو،غسل اور نماز وغیرہ کے مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔

*کورس کا دورانیہ روزانہ دو گھنٹے ہوگا۔

٭کورس کے شرائط:

*کورس کرنے والی اسلامی بہن کی عمر کم ازکم 14 سال ہو۔

*اردو پڑھنا لکھنا جانتی ہو۔

*اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ کورس کیا ہوا ہو۔

*اسلامی بہن مدنی قاعدہ پڑھ چکی ہوں اور مخارج بھی درست ہو۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے:

ib.madrasabaligat@dawateislami.net

mdrsatulmadinaattarikabinat26@gmail.com 


دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے 10نومبر 2019ءکو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کابینہ سطح پر  اجتماع میلاد کا انعقاد کیاجائیگا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرا بیان کریں گی۔ قرب و جوار میں رہنے والی اسلامی بہنوں سے اس اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی مدنی التجا کی جاتی ہے۔

اجتماع پاک میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

میل آئی ڈی : Bintehasanattaria@outlook.com