دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی کے تمام دارالمدینہ کیمپسز میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں  جس میں کیمپسز کو برقی قمقموں اور مدنی پرچموں سے سجایا گیا نیز تلاوت کلام پاک، آقاﷺ کی نعتوں اور کوئز مقابلوں کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان کے دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس اور گلستان چوک کیمپس میں 10 ربیع الاول1441 سن ہجری کو جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں کیمپسز کو برقی قمقموں اور مدنی پرچموں سے سجایا گیا نیز تلاوت کلام پاک، آقاﷺ کی نعتوں  اور کوئز مقابلوں کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت دھنوٹ شہر   بستی خانپور میں نئے مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز ہوا جس میں 17 طالبات نے شرکت کی۔

اسی طرح میلسی شہرمیں نئے مدرسۃالمدینہ للبنات کا آغاز ہوا جس میں 20 طالبات نے داخلہ لیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت یو کے ، کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں جشنِ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پراجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں  مدنی انعامات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو مختلف شعبہ جات اور بالخصوص جامعۃ المدينہ ومدرسۃالمدينہ للبنات کا تعارف پیش کیا اور 24 نومبر2019ء کوہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں حنفی ممالک ذمہ دار نےسات اہم سطح کی ذمہ داران اسلامی بہنوں کے ساتھ مد نی مشورہ کیا جس میں کارکردگی جدول جمع کروانے، سید پور میں مدرستہ المدینہ کا آغازکرنے اور ڈھاکہ میں جامعۃ المدینہ للبنات کے آغاز کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت شافعی ممالک میں ماہ ربیع الاول 1441ھ میں اسلامی بہنوں کے لئےسری لنکا میں چار مقامات پر، ہانگ کانگ میں چار مقامات پر،کوریا ایک مقام پر، تھائی لینڈدو مقامات پر اور ملائشیا میں دو مقامات پر اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً475 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں چائنہ میں اسلامی بہنوں کے لئے  آٹھ دن پر مشتمل کورس” مفتاح الجنّہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دورانِ کورس اسلامی بہنوں کو نماز کے فرائض و شرائط، واجبات ، مفسداتِ نماز اورنماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اسی کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے مزید آن لائن کورسز کرنے کی نیت بھی کی اور مجلس شارٹ کورسز کی جانب سے تیار کردہ ایک اور منفرد کورس” حسنِ کردار“ میں داخلہ بھی لے لیا جس کا آغاز اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 11 نومبر2019ء سے ہو گا۔شارٹ کورس میں داخلے کی خواہش مند اس ای میل پر رابطہ کریں:

ib.coursesglobal@dawateislami.net


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آمد سرکارﷺ کے مبارک مہینے میں جشن میلادالنبیﷺ منانے کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کےلیئے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 13 نومبر 2019ءکو Minto میں ،20 نومبر2019ءکوAuburnمیں اور 27نومبر2019ءکو Wiley Park میں اجتماعاتِ میلاد منعقد کیا جارہا ہے جس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کریں گی۔تمام اسلامی بہنوں سے ان اجتماعاتِ میلاد میں شرکت کی درخواست ہے۔ اجتماعاتِ میلاد میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس ای میل آئی ڈی پررابطہ فرمائیں:

islamibahan.sydney@oulook.com


دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں کے لئے9نومبر2019ءلندن ميں دو مقامات پراور10نومبر  2019ء کو لوٹن میں اجتماعاتِ ميلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں پاکستان میں چھ مختلف  مقامات پر اسلامی بہنوں کو غسلِ میت اور کفن دفن کا طریقہ سکھانے کے لئے کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں تقریباً149 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرےبیانات کئے اور غسلِ میت و کفن دفن کے مسنون طریقے سے اسلامی بہنوں کو آگاہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت تنزانیہ دارالسلام میں اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع ِمیلاد كا انعقاد  کیا گیا جس میں تقریباً 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کونمازوں کی پابندی کرنے، سنتوں پر عمل کرنے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت ٹیلفورڈ میں قائم فیضان رمضان بلڈنگ میں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 275 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اسی جذبے کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا۔