مجلس دارالسنہ للبنات (دعوتِ اسلامی) کے تحت 13 نومبر سے پاکستان کے 5 شہروں ( کراچی،ملتان، فیصل آباد،گجرات اور راولپنڈی) میں 12 دن کا" اسلامی زندگی کورس" جاری ہےجس میں کم و بیش 116 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پارہی ہیں۔معلمات کورس میں حاضراسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی اسلام کے اصولو ں کے مطابق گزارنے کے حوالے سے تربیت بھی کر رہی ہیں۔