دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر2019  ء کو فیصل آباد ریجن ڈویژن گلفشاں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 24نومبر2019ء کوہونے والی ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔

واضح رہے! فیصل آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن کی ترغیب پر ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 12 یونٹ جمع کروا کے رسید حاصل کی اورمزید یونٹ جمع کروانے کی نیت بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 12نومبر 2019 ءبروز منگل کو اسلامی بہنوں کے لئے رینجر ہیڈ کوارٹر سپر ہائی وے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران زون  اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12نومبر 2019 ءبروز منگل کو اسلامی بہنوں کے لئے کلفٹن کابینہ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار  سَلّمھا الغفّار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت لیاقت آباد کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔12 نومبر 2019ء کو مجلس رابطہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن اور لیاقت آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے وہاں شرکت کی اور مدنی کام کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 نومبر 2019 ءکو یو کے  کے مختلف شہروں(مانچسٹر،اولڈہم، راچڈیل، بری، بولٹن، بلیک برن، ایکرنگٹن،نیلسن،برلے،بریڈفورڈ،لیوٹن، وارنگٹن) سمیت 18 مقامات پر اجتماعاتِ میلاد منعقد کئے گئےجن میں 1871 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 11  ربیع الاول 1441کو حافظ آبادکے Government degree college for women میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 115 طالبات اور ٹیچرز شریک ہوئیں۔ محفل کے اختتام پر کالج کی پرنسپل نے کالج میں مدرستہ المدینہ بالغات اور درس شروع کروانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 11  ربیع الاول بروز ہفتہ1441کو پاک عرب گارڈن لاہور میں جشنِ عید میلاد النبیﷺکے سلسلے میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی سعادت حاصل کی۔شرکائے اجتماع نےٹیلی تھون کےلئےہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے نیزایک اسلامی بہن نے اپنی سونےکی بالیاں بھی پیش کردیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 11  ربیع الاول بروز ہفتہ1441ھ کو D.H.A لاہور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کی P.H.D پروفیسرز سمیت70 شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔اجتماع کے اختتام پراسلامی بہنوں نےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مکتبۃ المدینہ کے رسائل پڑھنے اور مدنی چینل دیکھنےکی نیتیں کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 11  ربیع الاول بروز ہفتہ1441ھ کوچنیوٹ میں پولیس آفیسرکے گھر خواتین کی محفل نعت کاسلسلہ رہا جس میں کم وبیش 70 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ شخصیات اسلامی بہنوں نےاپنے اپنےعلاقے میں اجتماعات شروع کروانےکی نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 12  ربیع الاول1441ھ کوفیصل آبادکےعلاقےامین ٹاؤن میں "ٹیکسٹائل ملز مارکیٹنگ مینیجر"کے گھرشخصیات مدنی حلقہ کاسلسلہ رہا جس میں کم وبیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شرکانےدعوت اسلامی کےکام سےمتاثرہوکرٹیلی تھون کےلئےیونٹ پیش کئےاورمزیدیونٹ جمع کروانےکی بھی نیت کی۔


شخصیات کے گھر محفل نعت

Thu, 14 Nov , 2019
5 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ للبنات کے تحت 12 ربیع الاول1441ھ کو کراچی کے علاقے مدنی کالونی (دھوراجی کالونی) میں ایک خاتون شخصیت کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے اور ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ترکی کے شہر استنبول،یوگنڈا کے شہر کمپالا اور ملاوی کے شہر مزوزو (Mzuzu) میں 12 ربیع النور1441ھ کو جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں پردے کا خاص خیال رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں کی محافلِ میلاد منعقد کی گئیں جن میں مقامی اسلامی بہنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان محافل میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسول اللہ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر بیانات کئےاور شرکائےمحفل کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔