پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے تمام   کیمپسز میں کے جی یونٹ میں کلاس نرسری نے ناخن تراشنے کی ایکٹیویٹی سنت و آداب کے مطابق پرفارم کیااس موقع پر تمام بچے اور بچیوں نے بھرپور حصّہ لیا ۔ اس موقع پر ٹیچرز نے صفائی کی اہمیت کو بچوں کے سامنے بہت احسن انداز سے واضح کیا۔

15نومبر 2019 بروز جمعۃ المبارک کو طلبہ کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کرنے اوران میں خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے spelling bee competition کا انعقاد کروایا گیاجس میں طلبہ نے بھرپور جوش وجذبے اور مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیا۔

16 نومبر بروز ہفتہ کو پیرینٹس میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں والدین کو بچوں کی نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ نیز دارالمدینہ کے تعلیمی و انتظامی معیار کو بہتر سے بہتر تر بنانے کے لئے والدین سے تجاویز بھی لی گئیں۔