دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 13 نومبر کو ایک پراپرٹی  ڈیلر کے گھر میں اسلامی بہنوں کے لئے محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل میں شریک خواتین کو دعوت اسلامی کے کاموں بالخصوص ”کِڈز مدنی چینل“ کا تعارف پیش کیا، ٹیلی تھون کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 13 نومبر بروز بدھ2019 کو ٹھٹھہ کے مددگار فاؤنڈیشن اسکول اور ایک شخصیت کے گھر میں محفلِ نعت کا سلسلہ ہوا جس میں 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔محفل میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر خواتین شخصیات نے ٹیلی تھون میں  فنڈز جمع کروانے کی نیتیں کیں اور اپنےاپنے گھروں میں محافل نعت کا انعقاد کروانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت14 نومبر 2019 بروزجمعرات اورنگی کابینہ میں اجلاس منعقدکیاہوا جس میں ریجن سطح کی مجلس رابطہ نگران  اور نگران کراچی زون نے شرکت کی ، اجلاس میں مدنی کاموں کا ذہن دیا گیا ۔ ٹیلی تھون کی بھر پور ترغیب بھی دلائی گئی الحمدللہ ہاتھوں ہاتھ 2 ذمہ داران نے 26 یونٹ اور چندنے 12 یونٹ کی نیتیں پیش کیں ،ایک ذیلی نگران نے اپنی سونے کی انگوٹھی ٹیلی تھون کے لئے پیش کی جس پر انہیں نگران اسلامی بہن کی طرف سے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ نازتالیف فیضان نماز تحفہ میں دی گئی ۔

جبکہ دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت14 نومبر 2019 بروزجمعرات اورنگی کابینہ میں ریجن مجلس رابطہ نگران اور نگرانِ زون نے ایک خاتون شخصیت پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی تو انہوں نے ہاتھوں ہاتھ 2 یونٹ جمع کروائے جبکہ مزید17 یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی کی ۔

17،16 نومبر2019 لاہور میں،لاہور ریجن کا رہائشی  اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں لاہور شمالی ، لاہور جنوبی ، گجرانوالہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور ، ہزارہ اور گلگت بلتستان زون کی اسلامی بہنیں شرکت کریں گی ۔پاکستان نگران اسلامی بہن ، پاک سطح علاقائی دورہ ، پاک سطح مجلس رابطہ ، پاک سطح مکتبۃ المدینہ ، پاک سطح چندہ بکس ذمہ داران بالمشافہ، جبکہ عالمی اور پاکستان سطح کے شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ اسکائپ اپنے شیڈول کے مطابق تربیت کریں گی۔


13 نومبر2019 بروز بدھ حنفی ممالک  کی ذمہ دار نےبنگلہ دیش کی 5 اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں 8 مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے۔ 


15 نومبر2019 بروز جمعہ حنفی ممالک  کی ذمہ دار نے محفلِ میلاد میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں24 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں یونٹ دینے کی ترغیب دلائی،شرکااسلامی بہنوں نے نیتیں کی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کی اسلامی بہنوں جشن ِولادت  کے پُر مَسرت موقع پر اپنےپیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں کروڑ 47لاکھ 71ہزار 621 درود ِ پاک کا تحفہ پیش کیا۔ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کا شعبہ ان اسلامی بہنوں کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہے۔


٭اسلامی بہنوں  کی مجلس کفن دفن کےتحت اکتوبر 2019ء میں 826 مقامات پر کفن دفن اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ساڑھے 14 ہزار سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کرکے غسل اورکفن دینے کی تربیت حاصل کی۔ مجلس کفن دفن کی جانب سے موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق اکتوبر 2019ء میں 12 سو سے زائد خواتین کے غسلِ میت کے سلسلے کی ترکیب رہی۔

٭اکتوبر 2019 میں بیرون ملک میں انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3124جبکہ پاکستان میں اسلامی بہنوں کی تعداد 5048 رہی ۔٭بیرونِ ملک روزانہ گھردرس دینے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 23634 جبکہ پاکستان میں تعداد 59867 رہی ۔ ٭بیرونِ ملک روزانہ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 25494 جبکہ پاکستان میں اسلامی بہنوں کی تعداد 69784رہی۔٭بیرون ِ ملک مدرسۃالمدینہ (بالغات) کی تعداد 1017جبکہ پاکستان میں مدرسۃالمدینہ (بالغات) کی تعداد 3364 رہی٭بیرونِ ملک مدرسۃالمدینہ (بالغات)میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد10470جبکہ پاکستان میں 35002 رہی۔٭بیرون ِ ملک ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 3047جبکہ پاکستان میں7340 رہی

٭پاکستان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکا کی تعداد 241462 جبکہ بیرون ملک شرکا کی تعداد 106786 رہی ۔٭پاکستان میں ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد17891جبکہ بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کی تعداد 10079رہی۔٭پاکستان میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد551 جبکہ بیرونِ ملک ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد 496 رہی ۔بیرون ِ ملک مدنی حلقوں کی شرکا کی تعداد8171 جبکہ پاکستان میں شرکا کی تعداد 17389 رہی۔ ٭ ماہانہ وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد پاکستان میں46806جبکہ بیرونِ ملک مدنی انعامات پر عمل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 22156 رہی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  جامعات المدینہ للبنات کے تحت12 ربیع الاول بروز اتوار1441ھ کو فیصل آباد میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ میں ”12دن کے رہائشی مدنی کام کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ للبنات کی طالبات نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  جامعات المدینہ للبنات کے تحت11ربیع الاول بروز ہفتہ1441ھ کو فیصل آباد ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں محافل ِمیلادکا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن سمیت سرپرست اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔جامعۃالمدینہ للبنات کی طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا جس کے اختتام پر نمایاں کارکردگی والی طالبات کو تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت12 ربیع الاول 1441ھ بروز اتوا  ر کو گلشن اقبال کابینہ میں محفل ِمیلاد منعقد کی گئی۔ جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اورعلاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”رسول اللہﷺ کی سیرت“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے محفل ِمیلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں رائے پور زون بیلاسپور کابینہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہو ا جس میں کم و بیش 112اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔