
17 نومبر
2019ء بروز اتوار صدر کابینہ میں ڈویژن جمشید روڈ میں محفل ِمیلاد ِمصطفیٰ منعقد ہوئی جس میں عا لمی سطح کی
نگران اسلامی بہن نے بیان کیا اور راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر روشنی ڈالتے
ہوئے ٹیلی تھون کی اہمیت و ضرورت بیان کی۔
صاحبِ خانہ اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 18 یونٹس
دینے کی نیت پیش کی اور ان کے علاوہ 2اسلامی بہنوں نے 5، 5 یونٹس دینے کی نیت کی۔

اورنگی کابینہ ڈویژن
باغِ مرشد میں ہونے والے " 26 روزہ
مدنی قاعدہ کورس " میں مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں کورس کی معلمات اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی اہمیت و ضرورت بیان کرت ہوئے بھر پور تعاون کی ترغیب دلائی۔ طالبات نے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی نیت کی جبکہ
ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ اپنی سونے
کی انگوٹھی پیش کر دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 17 نومبر 2019ء
بروز اتوار کو فیصل آباد زون کی جھنگ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہن نےایک
ڈاکٹر اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف و دینی
خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

17 نومبر بروز اتوار 2019 کو راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن دھمیال میں دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی وی کی
سابقہ کنٹرولر، مصنفہ ،شاعرہ، پروفیسرز اور علاقے کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع میں جامعۃ المدینہ فاطمۃ الزہرہ صدر راولپنڈی کی ناظمہ نے سیرت
مصطفیٰﷺ اور صدقے کی فضلیت کے موضوع پر بیان کیا اور ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی جس
پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ فنڈز جمع کروادیئے اور مزید کی نیت بھی کی۔

18 نومبر
2019ء بروز پیر کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی کابینہ ، زون اور
ریجن نگران اسلامی بہنوں اور19 نومبر بروز منگل کو حیدرآباد اور اسلام آباد
ریجن کی کابینہ، زون اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ
ٹیلیفون اجلاس کا اہتمام کیا جس میں
جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 24نومبر کو ہونے
والے ٹیلی تھون کی فنڈنگ کے حوالے سےذمہ داران اسلامی بہنوں کو مختلف اہداف دیئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 17 نومبر بروز اتوار بريلی
شريف ہند میں شخصيات اجتماع کا اہتمام ہواجس میں 12 شخصيات اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیلی تھون میں تعاون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر
ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے یونٹ جمع کروائے اور مزید یونٹس جمع کروانے کی نیت بھی پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی
کے تحت 17نومبر بروز اتوار مدرسۃالمدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں
لاہور ریجن کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن، زون اور کابینہ سطح کی ذمہ داران کا نگرانِ
پاکستان اسلامی بہن کےساتھ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ذمہ داران نے 26 دسمبر تک لاہور ریجن
میں 252 نئےمدرسۃالمدینہ بالغات کھولنے کی نیتیں پیش کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے ٹیلی تھون کے لئے بھی بھر
پور کوشش کی نیتیں کیں اور 8 دسمبر سے شروع ہونے والے 12 دن کے رہائشی معلمہ مدنی قاعدہ
کورس کے لئے فی کابینہ 10داخلوں کی نیت کیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت لاہور میں 18اکتوبر بروز پیر 2019 ءکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اس اجتماع ِپاک میں سیرت مصطفےٰﷺ اور راہِ
خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پربیان ہوا ،ساتھ
ہی مدنی کاموں اور صدقہ کرنے کے حوالے سے ذہن بھی دیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کی کاوش پراچھے تاثرات دیتے ہوئے مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے اور ٹیلی تھون میں بھرپور تعاون کرنے کی نیت بھی
پیش کی۔

26 نومبر 2019ء سے پاکستان کے 6 شہروں(کراچی،حیدرآباد،ملتان ،فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی) میں قائم دارالسنہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے"اصلاح اعمال کورس" کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ان کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کا طریقہ ، فقہ اور سنتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی عملی مشق بھی کروائی جائے گی۔کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

مجلس دارالسنہ للبنات (دعوتِ اسلامی)
کے تحت 13 نومبر سے پاکستان کے 5 شہروں ( کراچی،ملتان، فیصل آباد،گجرات اور راولپنڈی) میں 12 دن کا" اسلامی زندگی کورس" جاری ہےجس میں کم و بیش 116 اسلامی بہنیں شرکت کی
سعادت پارہی ہیں۔معلمات کورس میں حاضراسلامی بہنوں کو مختلف فقہی مسائل سکھانے کے
ساتھ ساتھ عملی زندگی اسلام کے اصولو ں کے مطابق گزارنے کے حوالے سے تربیت بھی کر
رہی ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
19 نومبر2019ء بروز منگل کو بنت ِعطار سلمہا الغفار نے بہاولپور زون کے جامعات المدینہ للبنات سے
درس ِنظامی اور فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے والی 107 خوش نصیب طالبات کی رِدا پوشی
فرمائی جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامدحاجی محمد عمران عطاری
مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے بذریعہ انٹر نیٹ بیان بھی فرمایا۔
جامعات المدینہ للبنات کے نئے درجات کے آغاز کے
حوالے سے پاک سطح کااجلاس

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت آئندہ سال درجات کے آغاز کے حوالے سے
پاکستان سطح کے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس
میں رکن مشاورت کورسز ذمہ دار اور زون تعلیمی امور نے شرکت کی۔رکن مشاورت تعلیمی
امور نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی جبکہ جامعات المدینہ
للبنات کے متعلق اہم امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔