10 رمضان المبارک, 1446 ہجری
24نومبر2019ءبروزاتوارپاکستان اورکچھ بیرون
ملک کے بھی مدارس المدینہ للبنات کھلے
ہوئے تھے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سرپرستوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اسٹاف کے
ساتھ میٹنگ، شخصیات میں انفرادی کوشش، مدارس المدینہ للبنات میں ٹیلی تھون یونٹ کی ترغیب اور ڈونیشن کی وصولی کی ترکیب رہی۔ کثیراسلامی بہنوں نے اپنے زیورات
اور یونٹس دعوت اسلامی کے دو اہم شعبہ جات جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے لئے جمع کروائے۔ ٹیلی تھون سے متعلق
رابطوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔
اے کاش! مدارس المدینہ اتنی کثیر تعداد میں کھلیں
کہ گلی گلی میں قراٰنِ کریم کی تعلیم عام
ہو۔