دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت21 نومبر بروز جمعرات 2019ء کو ”فیضان انوار الفرقان“ اور ”فیضان ایمانیات“ کورس کے نکات کیلئے مجلس شارٹ کورسز کی ریجن حیدر آباد کی ذمہ دار کا زون ذمہ داران  کے ساتھ ٹیلیفونک مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں کورسز سے متعلق اہداف کا تعین کیا گیا کہ آئندہ کتنے مقامات پر اس کا اہتمام کیا جائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21نومبربروز جمعرات2019 ء کو فیصل آباد کی ذمہ دار اسلامی بہن نے  مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضانِ جمالِ مصطفےٰﷺ برانچ کا وزٹ کیا اور وہاں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام ذمہ داران و عملے سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنے کی ترغیب دلائی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21نومبر بروز جمعرات2019 ء کو مدرسۃ المدینہ للبنات موزمبیق میں اجتماع ِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں   تنظیمی ذمہ داران ،سرپرست اسلامی بہنوں اور کئی خواتین شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بچیوں اور طالبات نے تلاوت، نعت شریف اور بیانات کے ذریعے سے اپنی صلاحیت کا اظہار کیا۔ اچھی کارکردگی پیش کرنے والی بچیوں میں تحائف تقسیم کیے گئےاور ناظرہ مکمل کرنے والی بچیوں کو اسناد بھی دی گئیں۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  راولپنڈی سٹی کابینہ کے علاقے میلادنگر میں شخصیات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مختلف اہلِ ثروت خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغۂ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے راه ِ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن دیا اورٹیلی تھون کے حوالے سے اجتماعی و انفرادی کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے ایک یونٹ مدنی عطیات دعوت ِاسلامی کے لئے پیش کردیا اور مزید یونٹس کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت18، 19اور20 نومبرکو میر پور کشمیر میں  پہلی بار اسلامی بہنوں کے لئے مدنی کورس کروانے کا سلسلہ ہوا۔ اس کورس کے ذریعے انہیں پیارے آقا ﷺ کی امت کی غمخواری کرنے کا ذہن دیا گیا نیز نیتیں کروائی گئیں کہ اس شعبے کے ذریعے مسلمانوں کے دین و ایمان اور جان و مال کا تحفظ کریں گی اور ان کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوششیں بھی کریں گی۔اس موقع پر کورس کرنے والی اسلامی بہنوں اوردیگر ذمہ داران نےتعویذاتِ عطاریہ کے حوالے سے خوشی اور مسرت کے جذبات کا اظہار کیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے اپنی نیتیں بھی پیش کیں۔ دسمبر2019 سے میر پور کشمیر میں بھی اسلامی بہنوں کے لئے تعویذاتِ عطاریہ کے بستے کا آغاز ہوجائے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ للبنات کےتحت سیالکوٹ زون کےمدنی کورس مکمل ہونے کے بعدپاک سطح شعبہ ذمہ دار نے زون سطح شعبہ ذمہ دار،بستہ مجلس ذمہ داران اور بستہ ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ لیا جس میں بستے پر حاضری اور دیگر اہم کارکردگیوں سے متعلق توجہ دلائی گی اور کمزوریوں کو دور کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے اپنی نیتیں لکھ کر پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار کا 12 سے 20 نومبر تک اسلام آباد  ریجن اور لاہور ریجن کا شیڈول رہا۔اسلام آباد ریجن کے گجرات اور سیالکوٹ میں ڈویژن تا زون ذمہ داران کی نئی نکات کے مطابق تربیت کی گئی اور اہداف بھی دئیے گئے ۔اس کے علاوہ سیالکوٹ کابینہ میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر اجتماعِ میلاد میں شرکت و بیان کا سلسلہ رہاجس میں اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پرانہوں نے ہاتھوں ہاتھ فنڈ جمع کروائے اور دیگر نے ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیت کی اور لاہور ریجن کے تحت گوجرانوالہ اور نارووال میں ذمہ داران کی نئی نکات پہ تربیت کی گئی اور اسلامی بہنوں سے انفرادی ملاقات کی گئی جس میں انہیں ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت اندور شہرکے علاقے رانی پورا میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ دار اور کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر سنتوں بھرے بیان کا  سلسلہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی تھون کے لئے بھی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  بھوجپور مرادآباد میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اجتماع سے قبل مقامی خواتین دعوت ِاسلامی سے واقف نہیں تھیں لہذا انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور فرض علوم سیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی، مبلغہء دعوتِ اسلامی نے انہیں نماز کی اہمیت بتا کر نماز پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  21 نومبر 2019 ء بروز جمعرات اندور اور بروڈہ شہر کے علاقوں کاٹنی اور آنند میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران نے صدقے کےفضائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی، اجتماع کے اختتام پر اسلامی بہنوں میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کے تمام   کیمپسز میں کے جی یونٹ میں کلاس نرسری نے ناخن تراشنے کی ایکٹیویٹی سنت و آداب کے مطابق پرفارم کیااس موقع پر تمام بچے اور بچیوں نے بھرپور حصّہ لیا ۔ اس موقع پر ٹیچرز نے صفائی کی اہمیت کو بچوں کے سامنے بہت احسن انداز سے واضح کیا۔

15نومبر 2019 بروز جمعۃ المبارک کو طلبہ کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کرنے اوران میں خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے spelling bee competition کا انعقاد کروایا گیاجس میں طلبہ نے بھرپور جوش وجذبے اور مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیا۔

16 نومبر بروز ہفتہ کو پیرینٹس میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں والدین کو بچوں کی نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ نیز دارالمدینہ کے تعلیمی و انتظامی معیار کو بہتر سے بہتر تر بنانے کے لئے والدین سے تجاویز بھی لی گئیں۔

دعوت اسلامی کے تحت21 نومبر 2019ء کو راولپنڈی سٹی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں خواتین شخصیات نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور راہِ خدا میں خرچ کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئےٹیلی تھون کے حوالے سے  اجتماعی وانفرادی کوشش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔شخصیات خواتین نے ٹیلی تھون میں ایک یونٹ جمع کروائی اور مزید تعاون کرنے کی نیت بھی کی۔