دعوتِ اسلامی کے تحت ہند کے شہر رائے پور میں کابینہ اور  تین ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھر درس کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار رسالے فی ذیلی حلقہ 50 کی تعدادبڑھانے کی ترغیب اوراہداف دئیے۔