
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس
ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ "سانپ نما جن" پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ"سانپ
نما جن" پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی4لاکھ
96ہزار895رہی۔

28 نومبر 2019ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد ریجن کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان ذمہ دار مدنی
انعامات اسلامی بہن، ریجن سطح اورزون
مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے نیز عوام اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم امور پر بات
چیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے
تحت 19 نومبر 2019ء کو ملتان میں قائم Green Marriage Hall Vehari
Road میں اجتماعِ
ردا پوشی کا انعقاد کیا گیا جس میں کم
وبیش تین ہزار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 28
نومبر2019ء کو علاقہ وانڈہ بلوچ مریالی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں یونٹ جمع کروانے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 28
نومبر2019ء کو گوجرانوالہ زون کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران ،زون مشاورت،کابینہ نگران ،کابینہ
مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن کی نگران اسلامی بہن نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع اور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد بڑھانے اور ٹیلی تھون کی
بھی ترغیب دلائی۔مدنی مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف بھی دئیے گئے۔
اسلامی بہنوں کے لئے ایک نیا کورس بنام جنت کا راستہ سے متعلق مدنی مشورہ

29
نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کورسز ذمہ دار بیرونِ ملک اسلامی بہن اور مدنی انعامات ذمہ دار عالمی سطح اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کے لئے ایک نیا کورس بنام " جنت کا راستہ" سے متعلق اہم امور پر مدنی مشورہ کیا اور اس بات کی ترغیب دلائی کہ زیادہ سے زیادہ ملکوں میں یہ کورس ہو نیز یہ
کورس کس کس کو کرنے دیا جائے اس پر بھی کلام ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
29نومبر2019ء کو ترکی، کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز اورمدنی انعامات و مدنی مذاکرہ کے مدنی کام کی ابتدا سے متعلق کچھ طریقہ کار بتایا نیز نئےمقامات پر مدنی کام شروع کرنے کے حوالے سے غور و فکر کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں سری لنکا، اٹلی، ہند،یوکے، فرانس، ڈنمارک، ناروے،آسٹریا،کولمبو،
موزمبیق،یوگینڈا اور بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس بیرون
ملک کفن دفن کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزلیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کفن دفن
اجتماعات منعقدکروانے کے اہداف طے کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی ذمہ دار
اسلامی بہنو ں کی کوششوں سے 29نومبر2019ء
کو عرب شریف کے ایک شہر میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنےاور ہفتہ وار
سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔

28نومبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ نگران
عالمی سطح، سابقہ ریجن نگران اسلامی بہن اور سری لنکا کی کابینہ نگران اسلامی بہن
نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں سری لنکا کی اجیر اسلامی بہن کے اجارے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
لاہور زون میں مدارس المدینہ للبنات
کی تعداد 100 ہوگئی،مزید ترقی کا سفر جاری

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک
دعوتِ اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشقِ رسول، محبتِ صحابہ و اہل بیت و اولیائے
کرام اوران کی سیرتِ مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے کے لئے کم و بیش 107سے زائدشعبہ
جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اسی طرح اسلامی بہنوں کے38شعبوں میں بھی یہ
سلسلہ جاری ہے۔ان میں سے ایک شعبہ ’’مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات ‘‘ بھی ہے
جس کے تحت تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ اِن مدارس میں قراٰنِ کریم
سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور
آداب سکھانا اور مدنی انعامات کے رسالے کے ذریعے غوروفکر کرنا اور کروانا بھی شامل
ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی عملے مدرسات اور جملہ ذمہ
داران کی کوششوں سے 26 نومبر2019ء تک ٹیلی تھون کی مد میں کل 2158 یونٹ
جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ سونے(گولڈ) کی جیولری بھی اسلامی بہنوں نے دلی جذبے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے پیش کیں۔
اس کار خیر کے
لئے دیگر شہروں( کراچی ،فیصل آباد، اسلام
آباد،حیدر آباد، ملتان، اسلام آبادریجن) میں اسلامی بہنوں کی محنت
اور لگن مزید جاری ہے۔