گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس عطیات بکس کے تحت مدرسۃ المدینہ (للبنات) میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے تحت 22نومبر2019ء بروز جمعہ لاہور ریجن میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرابیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِ اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں ہاتھوں ہاتھ دویونٹس جمع کروائے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت9 تا 12سال کی بچیوں کے لئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 23دسمبر2019ء سےسات دن پر مشتمل Basics of Islamکورس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں ان بچیوں کو عقائد،فقہ اور دیگر ایکٹویٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 23دسمبر2019ء سےسات دن پر مشتمل”فیضانِ ایمانیات “ کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں ان اسلامی بہنوں کو عقائد اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات، صحابہ کرام کے عشقِ رسول پر مبنی واقعات،شرعی اصطلاحات اور نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

کورس میں داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 2دسمبر2019ء کو  اسلامی بہنوں کے لئے ”فیضانِ انوار القراٰن“ کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں قرانِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف، شانِ نزول، قراٰنی واقعات، پردے کے احکام اور معاشرتی زندگی کا اصول وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا کیا جائےگا۔

کورس میں داخلہ لینے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں

feedbackcourses@gmail.com


سری لنکا کی، کی اسلامی بہنوں میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کا 30 نومبر2019ء کو سری لنکا کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں سری لنکا کے مدنی کاموں کو کس طرح آگے لے کر چلنا ہے، وہاں کے ڈویژنز کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے سے متعلق اور دعوتِ اسلامی کی پالیسیز کے نفاذ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت30نومبر2019ء کو اسلامی بہنوں میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کاDHA کے مدنی کام کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے اور اسلامی بہنوں کے مدنی کام کی ایک بہتر جگہ ہو اس سلسلے میں بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت30نومبر2019ء کو اسلامی بہنوں میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لئے عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن کا ہند کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ مدنی حلقے کے شیڈول سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی حلقے کی ترغیب دلائی اور اس کے تمام مدنی پھولوں کے نفاذ کا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی جمع کروانے سے متعلق تبادلۂ خیال گیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 30نومبر2019ء کوترکی میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر      عالمی مجلسِ مشاورت نگران نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر پالگھر ممبئی میں قائم عاشقان رسول کے مدرسہ للبنات  میں تین دن کے رہائشی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 130 طالبات اور 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس ممبئی زون نگران اور متعلقہ شعبے کی ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کروایا۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


ہند کے شہر مرادآباد زون میں  اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن نگران سمیت متعلقہ شعبے کی زون و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے حوالے سے مختلف نکات دئیے اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےلئے اسٹرکچر تیار کیا۔ 


 اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 2دسمبر2019ء کو ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی عالمی ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعۂ اسکائپ ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شہروں میں مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت بستے کھولنےکے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔