موزمبیق کے جامعۃ المدینہ للبنات فیضان عطار ماپوتو کی طالبہ کی اول پوزیشن

ملک و بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے
والے جامعات المدینہ للبنات میں کثیر
طالبات علم دین سے روشنا س ہورہی ہیں۔
موزمبیق میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات فیضان
عطار ماپوتو کی ایک طالبہ بنت محمد عمران
خان نے درس نظامی 1441ھ کے سالانہ امتحان میں 60.99 فیصد لیکر اوّل پوزیشن حاصل کی۔
4 دسمبر کو دنیا بھر کے
جامعات المدینہ للبنات میں محافلِ گیارہویں
شریف منعقد ہوں گی

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! 4 دسمبر2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں گیارہویں شریف کے
سلسلے میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔جن میں ذہنی آزمائش، مقابلہ حسن بیان ہوگا اور نمایاں کارکردگی والی طالبات کو تحائف
بھی دئیے جائیں گے۔ ان اجتماع میں سرپرست و شخصیات اسلامی بہنیں بھی شرکت فرمائیں گی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن کے
علاقے بابری چوک (گرو مندر) کی ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ شامل
کرنے کی ترغیب دلائی۔

23نومبر2019ء کو کراچی کے ایک جا معۃ المدینہ للبنات سے فارغُ التحصیل ہونے والی طالبات کے
لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔دوران رد ا پوشی انفرادی کوشش کے ذریعے طالبات نے 9 یونٹ جمع کروانے، اپنے اپنے
علاقوں میں مدنی کام کرنے،شریعت کورس ،علاقوں کے تحت ہونے والے مختصر کورسز اور 12
دن کے رہائشی کورسز کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

24 نومبر2019ء بروز اتوار کراچی کے دارالسنہ
للبنات میں اسلا می زندگی کورس کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”صدقہ و راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون
میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے چاندی کا کڑا، دو چاندی کے ٹاپس اور ایک اسلامی بہن نے کانوں سے ٹاپس نکال کر ٹیلی تھون کے مد میں جمع کروائے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ شادمان
گجرات آئی ایس ایس کیمپس میں 26نومبر 2019ء بروز منگل کوHeat can travel کی ایکٹیوٹی کا سلسلہ ہوا جس میں کلاس 4 کی طلبہ نے حصہ لیا ۔ طلبہ نے اس ایکٹیوٹی
کو پرفارم کرتے ہوئے نہ صرف اپنی خود
اعتمادی اور معلومات میں اضافہ کیا بلکہ سائنسی نقطہ نظر کے بارے میں ان کی تفہیم
کو بھی فروغ ملا۔طلبہ نے بھرپور جوش جذبے سےاس سرگرمی میں حصہ لیا۔

بچوں میں اسلام کی تعلیمات عام کرنے، نیکی کا جذبہ
بڑھانے اور تعلیم میں دلچسپی بڑھانے کے
لئے دعوتِ اسلامی کے ادارے دار المدینہ کے کیمپسز میں مختلف ایکٹویٹیز کا سلسلہ
جاری رہتا ہے ۔
اسی سلسلے میں فیصل آباد میں واقع دارالمدینہ رضا کیمپس میں کلا س اول کے طلبہ و طالبات نے پِلے کارڈ(play card) کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے لئےنیک خوا ہشا ت کا مظا ہرہ کیا۔
کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی
انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنو
ں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت
27نومبر2019ء کو کینیا،تنزانیہ اور ماریشس کی مدنی انعامات ذمہ داران اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) اسلامی بہن نے بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے اپنے ملک میں مدنی کاموں کو مزید مضبوط
کرنے اورمدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔

26 نومبر2019ء
بروزمنگل دعوتِ اسلامی کے تحت (خلیجی)عرب ممالک کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک سطح وکابینہ مشاورتوں
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی
انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے
بذریعۂ انٹرنیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اخلاقیات، تقویٰ اور خوفِ خدا و عشق مصطفیٰ ﷺکو بڑھانے کے متعلق نکات
دیئے اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں مدنی انعامات مکتب لگانے کی ترغیب
دلائی۔
نیوزی لینڈ اورآ سٹریلیا کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 27نومبر2019ء بروز بدھ نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کی مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات ذمہ دار (عالمی سطح) نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے، اسلامی
بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات میں
مدنی انعامات مکتب لگانے نیز مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی۔

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی جاتی ہے۔
اس ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سانپ نما جن“ پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی رسالہ سانپ نماجن پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی 60ہزار 253
رہی۔