
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم
دسمبر2019ء کو ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ نگران عالمی مجلسِ
مشاورت نے بذریعہ نیٹ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور ترکی میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2019ء بروز اتوار ترکی میں اسلامی بہنوں کا
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے،ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کے تحت فیصل آباد زون میں قاعدہ ناظرہ کورس کا سلسلہ ہوا۔ مذکورہ کورس میں ایک ایسی اسلامی بہن بھی شریک تھیں جن کی کو رس کے دوران ہی شادی کا
سلسلہ بھی تھا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان اسلامی بہن نے کورس کے دوران ایک بھی چھٹی نہیں
کی،ان کا جذبہ تھا کہ میری کوئی چھٹی نہ
ہو اس نیت سے وہ شادی والے دن بھی کورس میں حاضر ہوئیں اور سبق سنایا، مزید یہ کہ شادی
میں جو سلامیاں وغیرہ انہیں دی گئیں وہ بھی ٹیلی تھون کی مدمیں جمع کروا دیں۔ ان اسلامی
بہن نے 4 یونٹ (یعنی 40 ہزار) سے زائد رقم
جمع کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد زون میں واقع مدرسۃ المدینہ شالیمارمیں ایک بچی نے12
سال کی عمرمیں اور ایک بچی نے 13 سال کی
عمرمیں تقریباً 15 ماہ میں قراٰن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور ایک بچی نے 14
سال کی عمرمیں 17ماہ میں حفظِ قراٰن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے تحت دارالسنہ
للبنات میں 26 نومبر2019ء سے پاکستان کے چھ شہروں ( کراچی،حیدر آباد،ملتان، فیصل آباد،گجرات ، راولپنڈی) میں 12 دن کا" اصلاح اعمال کورس" جاری ہےجن میں کم و
بیش 180 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پا رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک
پڑھنے کا طریقہ ، فقہ اور سنتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ مدنی انعامات کی عملی مشق بھی
کروائی جارہی ہے۔
یاد رہے! 8دسمبر 2019ء سے پاکستان کے 6 شہروں(کراچی،حیدرآباد،ملتان ،فیصل آباد،
گجرات ، راولپنڈی) میں قائم دارالسنہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے"فیضان قراٰن
کورس" اور مدرستہ المدینہ بالغات کی مدرسات کی اسلامی بہنوں کے لئے
" معلمہ مدنی قاعدہ کورس" کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔فیضان قراٰن کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ ساتھ فقہ،نماز، فیضا ِن سورہ ٔنور(تفسیر)، تجوید،قرات
اورمنتخب سورتیں یاد کروائی جائیں گی اس کے علاوہ پردے کے بارے میں سوال جواب ہوں گے۔
کورس میں داخلے کی خواہش مند
اسلامی بہنیں درج زیل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

٭اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت ہونے والے فیضان شریعت کورس کا سالانہ رزلٹ شعبۃ الامتحان
نے جاری کردیا ہے۔

کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے
دارالسنہ میں 12 روزہ اصلاح اعمال کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔پاک سطح شعبہ شارٹ کورسز ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
باقاعدگی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر2019ء کو کراچی میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کراچی ریجن شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی
بہنوں کو فیضان انوار الفرقان کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے
تحت 28 نومبر2019ء کو لنکاشائر یوکے میں شخصیات
اجتماع برائے ٹیلی تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے
کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر
اسلامی بہنوں کی طرف سے ٹیلی تھون کی مد
میں یونٹس اور گولڈ پیش کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یوکے، کے مختلف
شہروں برمنگھم ، ڈربی، برٹن اور کوینٹری میں شخصیات اجتماعات برائے ٹیلی تھون کا
سلسلہ رہا جس میں ڈاکٹرز ، ٹیچرز ، وکلا اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ
کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع کروانے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے
تحت24نومبر2019ء کو یوکے، کے شہر بری میں
شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی میئرڈاکٹر، ٹیچرز اور ڈرائیونگ کے
اداروں سے وابستہ شخصیات سمیت 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دار المدینہ ملک سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع
کروانے کی ترغیب دلائی۔اجتماعِ پاک کے
اختتام پر شخصیات اسلامی بہنوں نے 15 یونٹ
جمع کروائے۔