
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر2019ء کو نواب شاہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے دین کےلئے آقاﷺ کی
قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سنّتوں بھرا بیان کیا اور دور حاضر میں اشاعت دین کے لئے دعوت اسلامی کی
خدمات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے دو اہم شعبہ جات
"جامعۃ المدینہ اور مدرستہ المدینہ "کےلئے ٹیلی تھون (صدقات) دینے کا ذہن دیا جس پر ایک شخصیت نے سونے کی انگوٹھی اور کچھ شخصیات نے ٹیلی تھون کی مد میں رقم بھی جمع کروائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شمالی لاہور زون
نگران اسلامی بہن کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے
علاقے سرداری والا میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ
ملانے کی ترغیب دلائی۔
 logo.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 3دسمبر2019ء کو لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ریجن نگران اسلامی
بہن کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اورہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈیفنس فیز 04 میں سنتو
ں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت عا لمی مشاورت نگران اسلامی بہن نے
شرکت کی۔ عالمی سطح کی نگران اسلامی بہن نے
سنتوں بھر ا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب
دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک ایک اسلامی نے 06 سونےکے سکّے پیش کئے اور ایک اسلامی بہن نے اپنی کان کی سونے
کی بالیاں پیش کی۔

٭دعوتِ اسلامی کے تحت دارالمدینہ ملتان آئی ایس
ایس ٹو پرائمری کیمپس میں کلاس اول کے بچوں نے ایس ایس ٹی کے پیریڈ میں اپنی خود
اعتمادی کو فروغ دینےکے لئے اپنی معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے موضوع نیڈ فار واٹر
پر بہت سے چارٹس بنائے اور پریزینٹیشن دیں نیز اساتذۂ کرام کے تعاون سے اس ایکٹیوٹی
میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 2دسمبر 2019ء
کو امریکہ کے شہر ٹیکسس شوگر لینڈ میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی
مجلس کفن دفن کے تحت 30 نومبر 2019ء کوبنگلادیش زون مہانگر اور فینی چٹاگرام میں کفن
دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں
بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اسلامی بہنوں کی
مجلس کفن دفن کے تحت نومبر 2019ء کو یو کے،کے مختلف شہروں (cardonald,
Bolton,derby, tonsil, lockhurst coventry, Lpeter bourogh, nottingham, woodland,
masjid spark hill) میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 226 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اسلامی
بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں
نےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے،غسل میت کےلئے جانے،کتاب تجہیزوتکفین مکمل پڑھنے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت بھی پیش کی۔

شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایا ہےچنانچہ!
٭ماہ ربیع الاخر کی پہلی پیر شریف
یعنی 2دسمبر2019ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی
میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “
کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے
25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ہند کے شہر ناگپور، چندرپور، بھنڈارا اوروردھا میں یومِ
قفل مدینہ منایا گیا جس میں 165 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور85 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ عرب شریف کے شہر ریاض میں یومِ
قفل مدینہ منایا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی
سعادت حاصل کی۔
٭عرب شریف کے شہرجدہ اور جبیل میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں29اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ ہند کے شہر نینی تال، رام پور، کاشی پور اورکیمری میں یومِ
قفل مدینہ منایا گیا جس میں 66 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور 26 اسلامی بہنوں نے
25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ ہند کے شہر مراد آباد، چندوسی، جسپر، بھوجپور ،لکھنؤ، کانپور،جھانسی، آگرہ، فرخ آباد، شاہجہاں پورپیلی بھیت ،پورن پور،بسلپور
،بھدوئی ،الٰہ آباد اور دہلی میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 430 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور 424 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ اسی طرح ہند کے شہر گورکھپور میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش
شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭ اسی طرح ہندجمو زون کے شہر
راجوری اور ضلع پونچھ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں 27اسلامی بہنوں نے
رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا مطالعہ کیا اور 23 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭نیپال کے شہر نیپال گنج اور پوکھرا
میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں30اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور25 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
٭اسپین کے علاقے Virrei Amat، آرتیگاس، La Salut، Trinitat، پارالیل اورBesós میں 93اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “ کا
مطالعہ کیا اور220 اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
دارالمدینہ ملتان آئی ایس ایس ٹو
پرائمری کیمپس میں کوئز پروگرام کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ
ملتان آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس میں کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں
بچوں نے بہت دلچسپی دکھائی۔ کوئز پروگرام میں نمایاں کارکردگی والے بچوں کی
حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ کہ دیگر بچوں کو مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےدارالمدینہ
ایف بی ایریا کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ ہو اجن سے نہ صرف طلبہ وطالبات
کو مضامین سمجھنے میں آسانی ہوئی بلکہ طلبہ میں خود اعتمادی کے ساتھ ساتھ محنت
کرنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا
ہوا۔ ان میں ریاضی ، سا نٔس اور معاشرتی علوم جیسے مضامین شامل ہیں۔