16 محرم الحرام, 1447 ہجری
30
نومبر 2019ء کو اسلامی بہنوں کی
مجلس شعبۂ
تعلیم کے تحت نارتھ کراچی میں واقع
گورنمنٹ گرلز اسکول میں درس اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے درس اجتما ع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ٹیچرز نے نیکی کی دعوت عام کرنے کے اس جذبے
سے متاثر ہوتے ہوئے ہر ماہ درس اجتماع کروانے کی نیت کی ۔