اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغات کے تحت فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کے شہر نارا ڈاڈا میں26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا سلسلہ جاری تھا۔7دسمبر2019ء کو اس کورس کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پرمفتشہ اسلامی بہن نے کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کا فائنل امتحان لیا جس میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ہاتھوں ہاتھ ناظرہ قراٰن کورس میں داخلہ لیا اور ساتھ ہی مدنی کاموں کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7دسمبر
2019ء کویوگنڈاکےشہرکمپالامیں واقع لولو مسجد میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر مبلغۂ
دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سےچاراسلامی بہنوں نے امیر اہلِ سنت کے ذریعے
سیّدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے بیعت
کے لئے اپنے نام بھی پیش کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن
کےتحت7دسمبر2019ء نینیتال زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس کفن
دفن کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراور شعبے میں ترقی کے حوالے سے اہم امور پر نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن
کےتحت7دسمبر2019ء کو ہندحنبلی ریجن نینیتال
زون کے شہر ہلدوانی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 250
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیا اور اسلامی
بہنوں کوغسلِ میت کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر 250 اسلامی بہنوں
نے تربیت حاصل کی اور ٹیسٹ کے لئے نام بھی لکھوائے۔
یوکے کی زون سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن
کے تحت 6 دسمبر 2019ء کو یوکے کی زون سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ ہواجس میں مجلس بیرونِ ملک کی کفن دفن نگران اسلامی بہن نے ماہانہ رپوٹ کا فالواپ کیا اورآئندہ کے اہداف طے کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
4دسمبر2019ء کو جنوبی لاہور زون کے علاقے واپڈاٹاؤن میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر لاہور
ریجن نگران اسلامی بہن نے 26 منٹ کے مدنی حلقے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو
مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
5دسمبر2019ء کو شاہ پور کابینہ کی ڈویژن نگران مدنیہ اسلامی بہن نےشاہ پور علاقہ میں
12 دن پرمشتمل ”فیضان انوارالفرقان“کورس کا آغاز کیا جس میں اسلامی بہنوں
نے بہت ذوق و شوق سے شرکت کی اور ڈھیروں
برکتیں حاصل کیں۔
05 دسمبر 2019ء کو گلشن اقبال کابینہ میں
دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مجلس
کفن دفن کی کابینہ نگران اسلامی بہن اور
ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ امِ حر کے گھر ان کے بچوں کی امی کے انتقال پر تعزیت کی اور
مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔
میر پور خاص کابینہ میں تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان بیان کا سلسلہ
دعوت اسلامی کے تحت 4دسمبر2019ء
کو میر پور خاص کابینہ میں تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے
” دین اسلام کےلئے اسلاف کی قربانیاں“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور راہ خدا میں آنے والی تکلیفوں اور
مصائب پر صبر کرنے کاذہن دیا۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے بیان میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے
مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے اور نئی معلمات اور مبلغات کے ذریعے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف طے
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت6 دسمبر
2019ء بروز جمعۃ المبارک راولپنڈی میں
قائم دارالسنہ للبنات کے مدنی عملے
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور ان کی تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 6دسمبر 2019ء بروز جمعۃ المبارک اسلام
آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نےٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان
کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات دئیے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت5دسمبر2019ء کو چائنہ ریجن سے (South korea، Thailand،Hong Kong)، سری لنکا ریجن سے (Srilanka)اور انڈونیشیا ریجن سے (Malaysia)
کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مجلس شارٹ کورسز
کے تحت آنے والے نیو کورس''جنّت کا
راستہ'' کے بارے میں شارٹ کورسزذمہ
داران اور مَدَنی انعامات ذمہ داران کے ساتھ اسکائپ پر Combinedمدنی مشورہ ہوا جس میں کورس کا تعارف و مقاصد کو بیان کیا گیا اور ان ممالک میں کورس کروانے کے حوالے سے
اہداف دئیے گئے۔ مدنی مشورے میں مَدَنی انعامات ذمہ داران کو ترغیب دلائی گئی کہ وہ اس کورس کو بطور
مُدَرِّسہ کروائیں تاکہ مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والے کورس '' جنّت کا راستہ''
کے ذریعے مَدَنی انعامات کا تعارف و مقاصد
سہل اور عمدہ انداز میں عوام تک Deliver کئے جا سکیں۔
Dawateislami