دعوتِ اسلامی کے تحت اوتھل کی کاروباری شخصیت گران خان پٹھان نےحضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کے مزار پر انوار پر حاضری کے مبارک سفر سے قبل محفلِ نعت کا انعقاد کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اورمدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب اور مقیم بچوں نے شرکت ۔ اس موقع پر طلبہ کرام نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ثناء خوانی کرنےکی سعادت حاصل کی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شانِ غوث پاک کے موضوع پر بیان فرمایااور حاضرین کو مدنی ماحول سے وابستہ ہوکرذیادہ سے ذیادہ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔(جہانزیب عطاری، نشرواشاعت لسبیلہ کابینہ اوتھل ڈویژن بلوچستان)