دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ہند کے شہر پالگھر ممبئی میں قائم عاشقان رسول کے مدرسہ للبنات  میں تین دن کے رہائشی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں 130 طالبات اور 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ کورس ممبئی زون نگران اور متعلقہ شعبے کی ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کروایا۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔