دعوتِ اسلامی کے تحت26 نومبر2019ء کو رحیم یار خان زون کی ڈویژن فیضان عطار میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی انعامات زون  ذمہ دار اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے رسالے کا تعارف پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 نومبر2019ء  کو ملتان زون کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی بہاروں اورمدنی انعامات کارکردگی کے حوالے سے تربیت فرمائی نیز مدنی انعامات کے مکتب لگانے کے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت ہند کے شہر رائے پور میں کابینہ اور  تین ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھر درس کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار رسالے فی ذیلی حلقہ 50 کی تعدادبڑھانے کی ترغیب اوراہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت  ہند کے شہرناگور،اندور اور اجمیر زون میں 2 مقامات پر”زندگی پرسکون بنائیے“ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح کوٹا زون ہند میں”اپنی نماز درست کیجئے“ کورس کاسلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتو ں بھرے بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

27 نومبر 2019ء کو ڈیفنس فیز 02 کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔سنتوں بھرے اجتماع کے اختتام پرتنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو ڈیفنس فیز میں نئے مقامات پر اجتماعات شروع کروانےاور فیز02 میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کروانے کے ا ہداف دئیے گئے۔

27 نومبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مسرور  کی اسلامی بہن پر انفرادی کوشش کی اور انہیں ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کی مد میں کان کا بُندہ پیش کیا۔ 


28 نومبر2019ء کو  پاکستان نگران اسلامی بہن کا مدنی کاموں کے حوالے سے سفر کے شیڈول کے متعلق پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار ، پاک سطح فیضانِ مرشد اور پاک شارٹ کورسز ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 28 نومبر 2019ء کو رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے ملتان ریجن کی بڑی سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن ذمہ دار اور پاک سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت فرمائی۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کی گئی اور اسی سے متعلق اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 27نومبر 2019ء کو رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار نے پاک سطح ذمہ دار علاقائی دورہ کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں  پاکستان میں شعبہ کے کام کا جائزہ لیاگیا اور مدنی کامو ں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت 27نومبر2019ء کو عالمی مجلس علاقائی دورہ اسلامی بہن نے شافعی ممالک سری لنکا کی بڑی سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مدنی کامو ں کو مزید  بڑھانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔


دعوت اسلامی کے تحت 28نومبر 2019ء  کو گجرات کے علاقے شادمان میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ علاقائی دورہ ذمہ دار رکن عالمی مجلس اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ ملانےکی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ چنداسلامی بہنوں نے یونٹس جمع کروائے اور کچھ اسلامی بہنوں نے بعد میں جمع کروانے کی نیت کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانےاور خوف خدا و عشقِ مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ہند کے شہر مالیگاؤں، بھساول اور پونڈا میں 28نومبر2019ء کو دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 106 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔