دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغات) کےتحت24نومبر بروز اتوار کو معمول کے مطابق تمام مدارس المدینہ (بالغات) لگائےگئے، مدارس المدینہ (بالغات)کے مدنی عملے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوت ِاسلامی کے تحت چلنے والےمدارس المدینہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کومدعو کیااور انہیں دعوت ِ اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعااور پیغام سنایا گیا کہ جو اجیر مکمل ایک یونٹ 10000 یا ہر ماہ1000 روپے کٹوتی کرواکر جمع کروانے میں کامیاب ہوجائے یااللہ اسے برےخاتمے سے بچا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اس پیغام پر لبیک کہتے ہوئے کئی اجیروں نےاپنا ذاتی یونٹ بھی جمع کروایاجبکہ اجیروں کی کثیر تعدادنے 1000 روپے ماہانہ کٹوتی کروانے کی نیت کی۔


ٹیلی تھون کی برکت 

Wed, 27 Nov , 2019
5 years ago

گزشتہ دنوں ہند کےشہر موڈاسا میں ایک اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے لیے کچھ رقم جمع کروائی اُن کا ایک اہم معاملہ تاخیر کا شکار تھا جب صبح اٹھیں تو اُنھیں خبر ملی کے اُنکا رکا ہوا کام ہوگیا ہے۔اس خوشی کے ملنے پر انہوں نے مزید رقم دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّت کی۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات میں گزشتہ  ہفتے کا رسالہ’’ قصیدہ بردہ شریف سے روحانی علاج‘‘پڑھنے، سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد ملک وبیرون ِ ملک 53031 رہی۔

گزشتہ دنوں مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت کراچی زون میں تعلیمی امورسے متعلق مفتشات، ممتحنات اورمعاون ِتدریس مجلس کا مشورہ ہوا۔

مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت جامعۃ المدینہ للبنات موزمبیق ماپوتو میں درسِ نظامی کی طالبات کے سالا نہ امتحانات کا سلسلہ رہا۔

جامعات المدینہ للبنات شعبہ کورسز و مدنی کا م کے تحت بیرون ملک ہند ناظمات کا مشورہ ہوا۔

گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ کی ایک ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں بنت ِعطار سلمھا الغفار نے درودِ پاک کی فضیلت پر بیان کیااورٹیلی تھون کی ترغیب دلاتے ہوئے اس میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا بھی فرمائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی 2 سونے کی چوڑیاں ٹیلی تھون کے لئےدیں اور مزید دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


پاک سطح  مکتبۃالمدینہ ذمہ دار کاگزشتہ دنوں لاہور ریجن اور ملتان زون کا شیڈول رہا ۔ لاہور ریجن کی زون تا ڈویژن ذمہ داران جبکہ ملتان کی علاقہ سطح کی ذمہ داران نے مشوروں میں شرکت کی۔ ان مشوروں میں مکتبۃالمدینہ اور تقسیمِ رسائل سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی اور اسکے حل کے لئے تجاویز پیش کی گئی۔ذمہ داران نے تقرر کو جلد مکمل کروانے اور مدنی کاموں کو ترقی دینے کی نیت کی۔


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ للبنات کے تحت مجلس رابطہ ذمہ داران نے کراچی میں ’’قادری فوڈز‘‘ والوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت ِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پراہلِ خانہ نے دعوت ِاسلامی کے لیے اچھے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے26 یونٹس دینے کی نیت کی۔


امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63مدنی انعامات کو عملی طور پر اپنی زندگی میں نافذ کرنے کے لئے ہند کے مختلف شہروں (مہاراشٹر،ناگپور، ایم پی ،اسونی ) میں مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 109اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس کے علاوہ ہند کے شہر جمشید پور میں 26 گھنٹے کا مدنی انعامات کورس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنےاورقفل ِمدینہ لگانے کا ذہن دیا گیا ۔


پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ”زندگی پُرسکون بنائیے کورس“ آن لائن کے6 درجوں کا آغاز ہواجس میں81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس شارٹ کورس کی ذمہ داراسلامی بہن  نے  انہیں دعوت ِ اسلامی اور اس کے شعبہ جات بالخصوص جامعات و مدارس المدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 19نومبر 2019 ء  بروز منگل کو پنجاب کے شہر شاہ کوٹ میں شخصیات کے درمیان محفل ِنعت کا سلسلہ رہا جس میں تقریباً 30 خواتین شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نےانہیں خدماتِ دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوکردعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرنےکا ذہن دیا۔


صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے23 نومبربروز ہفتہ2019ءکوجامعات المدینہ للبنات سے درس نظامی اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنےوالی کراچی زون کی 392خوش نصیب طالبات کی رِدا پوشی فرمائی اور امتحانات میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی طالبات سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے انہیں تحائف سے نوازا۔ 


22 نومبر2019ء بروز جمعۃالمبارک کو پاک مجلس مشاورت ذمہ دار کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات ہوئی ۔ان کو مدنی انعامات اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلاتے ہوئے مدرسۃالمدینہ اور جامعۃالمدینہ کیلئے تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے1 یونٹ جمع کرایا۔ 


امیراہلِ سنت  مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر سیالکوٹ زون سے جامعۃالمدینہ للبنات پوران کی تمام معلمات و طالبات نے”فیضان نماز“کتاب حاصل کرلی اوراس کامطالعہ بھی شروع کردیاہے۔