اسلامی بہنوں کی  مجلس رابطہ اور مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت یوکے، کے مختلف شہروں برمنگھم ، ڈربی، برٹن اور کوینٹری میں شخصیات اجتماعات برائے ٹیلی تھون کا سلسلہ رہا جس میں ڈاکٹرز ، ٹیچرز ، وکلا اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیلی تھون کے لئے فنڈز جمع کروانے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔