22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ (بالغات)
کےتحت24نومبر بروز اتوار کو معمول کے مطابق تمام مدارس
المدینہ (بالغات) لگائےگئے، مدارس المدینہ (بالغات)کے مدنی عملے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوت ِاسلامی کے تحت چلنے
والےمدارس المدینہ میں شخصیات اسلامی بہنوں کومدعو کیااور انہیں دعوت ِ
اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعااور پیغام سنایا گیا کہ جو اجیر مکمل ایک یونٹ 10000 یا ہر ماہ1000 روپے کٹوتی کرواکر جمع کروانے
میں کامیاب ہوجائے یااللہ اسے برےخاتمے سے بچا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اس پیغام پر لبیک کہتے ہوئے کئی اجیروں نےاپنا ذاتی یونٹ بھی جمع کروایاجبکہ اجیروں کی کثیر تعدادنے 1000 روپے
ماہانہ کٹوتی کروانے کی نیت کی۔