دعوتِ اسلامی کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 18 نومبر سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 12 دن پر مشتمل ”حسن کردار“ کورس کا آغازہوگیا ہےجس میں12 اسلامی بہنیں
شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات ، کردار کی
درستی ، حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اس کی
احتیاطیں نیز باطنی بیماریوں کی پہچان اور ان کا علاج سیکھنے کا موقع بھی مل سکےگا۔
کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماع ِمیلاد
کا انعقاد
گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدر ستہ المدینہ بالغات و مدر ستہ المدینہ للبنات کے تحت اجتماع ِمیلادکا
سلسلہ ہوا جس میں درس وبیان اور نعت خوانی کےساتھ ساتھ بچیوں کے درمیان ذہنی
آزمائش کا مقابلہ بھی ہوا اوراول ،دوئم
اورسوئم کارکردگی پیش کرنے والی بچیوں میں
انعامات تقسیم کئے گئے نیز اجتماع میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کو کتابوں کا
تحفہ بھی دیا گیا ۔
گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ کی ڈویژن میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے خصوصی
شرکت فرمائی اور بیان کرتے ہوئے درودِ پاک کی فضیلت سے متعلق نکات بیان کئے۔ آپ نے 14 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں تعاون کرنے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی۔ اس موقع پر موجود اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں
تعاون کے حوالے سے نیتیں پیش کیں جبکہ ایک اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ2 سونے کی چوڑیاں
بھی پیش کردیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت ایکسیلنس
گروپ آف کالجز گوجرانوالہ میں محفلِ نعت
کا سلسلہ رہا جس میں پرنسپلز،ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس پر مشتمل کم و بیش290 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی تربیت کی اور دعوت اسلامی
کے مدنی کاموں میں تعاون کرنےکا ذہن دیا۔اجتماع میں شریک دیگر کالجز کی پرنسپلز نے
بھی اپنے اپنے اداروں میں محافل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر حافظ آباد
میں واقع ”گفٹ گروپ آف کالجز“ میں محفلِ
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش100 ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے بیان کیا۔اجتماع کے اختتام پر حاضرین میں ”فیضانِ نماز“ کتاب اوردیگررسائل
تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر پرنسپل اور ٹیچرز نے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےاجتماع اور دیگر مدنی کاموں کی تعریف کی نیز
آئندہ بھی ادارے میں اجتماع کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں جناح
اسپتال سے منسلک دو ڈاکٹرز کے گھر محافلِ
نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 61 پروفیسرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع
پرمبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی تربیت فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
میں تعاون کرنے اور ٹیلی تھون کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں اسلام آباد کابینہG-13 میں محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے کثیر
تعداد میں شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس
مشاورت اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت
مصطفیٰﷺ ، دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات ، شعبہ جات کا تعارف اور ٹیلی تھون کی ترغیب
کے حوالے سے بیان کیا۔
گزشتہ دنوں ملتان میں نشتر اسپتال
کی ایک لیڈی ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا سلسلہ رہا
جس میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا نیز محفل کے اختتام پر اسلامی بہنوں میں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی
رہا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت
گورنمنٹ گرلز اسکول حافظ آباد میں محفل ِنعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
پرنسپلز،ٹیچرزاوراسٹوڈنٹس پر مشتمل کم و بیش91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی تربیت یافتہ اسلامی
بہنوں نےاس شاندار طرز سے جشنِ ولادتِ مصطفیٰ منانےکا اہتمام کیا جس سے متاثر ہو
کراجتماع میں شریک پرنسپل اور ٹیچرز نے اسکول میں ہر سال محفلِ نعت کا اہتمام کرنے
نیز دعوت اسلامی کے شارٹ کورسز کروانے کی
نیت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم لاہور ریجن
ذمہ دار نے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں(پنجاب گروپ
آف کامرس کالجز،ایلیٹ گروپ آف کالجز،ٹائمز کالج اورسعید اسلامک کالج)کی
پرنسپلز اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں میں ذمہ
دار اسلامی بہن کا پُرجوش استقبال کیا گیا ۔ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے اپنےاداروں میں
دعوت ِاسلامی کا کام شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ٹائمز کالج اور ایلیٹ کالج
میں درس کی اجازت دے دی گئی۔ دورانِ ملاقات شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے لیے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا اور بھر پور تعاون کرنے کی نیت بھی پیش کی۔
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے تحت قائد آباد کراچی میں N.E.D یونیورسٹی
کی ایک اسٹوڈنٹ کے گھر محفلِ نعت کا سلسلہ
رہا جس میں 43 شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی
تربیت کی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنےکا ذہن دیتے ہوئے ٹیلی تھون
میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔حاضرینِ محفل نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات
بالخصوص مدنی چینل کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔
لاہور کے میو ہسپتال سے منسلک
نیورولوجسٹ کے گھر پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا سلسلہ رہا جس میں 40 پروفیسرز، لیڈی ڈاکٹر اور
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔اجتماع میں کئے جانے والے بیان اور دعا سے متاثر ہوکرکئی شخصیات
نے بھی اپنے اپنے اداروں میں دعوتِ اسلامی کا کام کرنے کی نیت کی اور اچھے تاثرات
کا اظہارکیا۔
Dawateislami