دعوت اسلامی کے تحت 6نومبر 2019ء کو اسلامی بہنوں کے لئے ذیلی سطح پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی طالبات اور مدرسات نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے قراٰن وسنّت کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا ۔


دعوت اسلامی کے تحت13نومبر 2019ء کوآسٹریلیا کے شہروایلی پارک سمیت دیگر ممالک میں  اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغات دعوت اسلامی سنّتوں بھرے بیانات کریں گی۔

اجتماع میلاد میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میلI.Dپر رابطہ کریں ۔

میلI.D: islamibahan.sydney@oulook.com


دعوت اسلامی کے تحت 10نومبر 2019ء کو یورپ کے مختلف ممالک اٹلی، اسپین، جرمنی، بیلجیم، فرانس، ناروے، ہالینڈ اور آسٹریلیا میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کا جائیگا جن میں مبلغات دعوت اسلامی” قراٰن وسنّت “کے موضوع پر سنّتوں بھرے بیانات کریں گی۔

اجتماع میلاد میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس میلI.Dپر رابطہ کریں ۔

میلI.D: Islamibahan.attarii@dawateislami.net


دعوت اسلامی کے تحت ماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں سری لنکا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں12 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 455اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے قراٰن  وسنّت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 6نومبر 2019ء کو ہند کے  تمام مدارس المدینہ للبنات میں اجتماعات میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی طالبات نےہی سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اختتام پر طالبات کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت ماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں سری لنکا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں12 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 455اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے قراٰن  وسنّت کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات  کے تحت 4نومبر 2019ء کو ہند کے مختلف شہروں (ممبئی ٭آکولہ ٭میسور ٭شاہ جہاں پور ٭پونا ٭گونڈی ٭ناگ پور ٭ احمد آباد) کے جامعات المدینہ للبنات میں فیضانِ مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں جامعات المدینہ کے درجہ ثالثہ اور رابعہ کی طالبات کے علاوہ کم وبیش 78اسلامی بہنیں شریک ہیں ۔ معلمات اسلامی بہنیں شرکا کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کرنے کا طریقہ اور دیگر شرعی مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کررہی ہیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت 9نومبر 2019ء کو جامعات المدینہ للبنات میں اجتماع میلاد کا انعقاد کی جائیگاجس میں مبلغات دعوت اسلامی جامعات المدینہ کی طالبات اور معلمات کے درمیان ”قراٰن وسنّت“کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کریں گی۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ للبنات کے تحت 6نومبر 2019ء کو بریڈ فورڈ Bradfordیوکے کے جامعۃالمدینہ للبنات فیضان عطار میں25ماہ کے فیضانِ شریعت کورس کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید و قراءت ، منتخب سورتوں کا ترجمہ و تفسیر، منتخب احادیث کا ترجمہ و شرح ، منتخب آیات و احادیث ترجمہ کے ساتھ حفظ، عقائد اسلام، فقہ، آداب اسلام اور دیگر شرعی مسائل کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یادرہے : پاکستان اور ہند کے جامعات المدینہ للبنات میں فیضانِ شریعت کورس کا آغاز23نومبر 2019ء سے ہوگا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت 3نومبر 2019ء کو ہند کے شہرجمشید پور میں اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔مالکی ریجن کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے  سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 3نومبر 2019ء کوہند کے شہر جمشید پور میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کی مالکی ریجن ہند کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے اوراسلامی بہنوں میں مدنی کاموں بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 2نومبر 2019ء کوکولکاتا زون کے شہر آسنسول میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مالکی ریجن  ہند کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔