دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے ذریعے دینِ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں عام کیا جارہا ہے۔

معلومات کے مطابق جنوری 2023ءمیں اسلامی بہنوں کے درمیان پاکستان کے مختلف شہروں میں جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل رہی۔

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:84 ہزار 732

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 9 ہزار 256

٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 727

٭ان مدارس المدینہ بالغات میں بڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:70 ہزار 420

٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 893

٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 33 ہزار 738

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26 ہزار 685

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 35 ہزار 125

٭وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:73 ہزار 361

٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل کورسز:630

٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 ہزار 5

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت ذمہ داران اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئی افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کی متفرق سالانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران کے 12 ماہ کے سفرِ شیڈول پر کلام کرتے ہوئے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ماہانہ مدنی مشورے٭سفرِ شیڈول٭ماہانہ 8 دینی کام٭شعبہ جات کی کارکردگیوں کا اہداف سے تقابل٭بروقت مدنی مشورے لینے٭نگران اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی شیڈول۔


پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سٹی مشاورت کی ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد کی سٹی و زون نگران اور مختلف شعبوں کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا فالواپ لینے سافٹ ویئر میں بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے میرپور خاص ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبائی سندھ اور  میرپور خاص کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تحریک میں نئی افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےاسلامی بہنوں کو سیکھنے جذبہ دلاتے ہوئے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت  3 دن کا شفٹ ایجوکیشنل اسٹاف تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کاا صلاح  کرنے کا انداز، امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مقصد کے مصداق ہیں، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں مدنی مقصد پر عمل کرنے کے مواقع، اپنی اور ساری دنیا کے اصلاح کی کوشش میں ہمارا کیا کردارہے اور اصلاح کرنےکے  مختلف طریقے سمیت دیگر موضوعات پر کلام کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ روحانی علاج للبنات، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ للبنات ، اوورسز پر رابطہ بالعالمات اور عالمی سطح کی اُن اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جنہیں نئی ذمہ داریاں ملی ہیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں کارکردگی شیڈول جمع کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورہ لینے، ماہانہ کارکردگی جمع کروانے اور عالمات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنے کے بارے میں اہم امو رپر گفتگو کی۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے لائنز ایریا میں ایک اسلامی بہن (جو یوسی سطح پر شعبہ علاقائی دورہ للبنات کی ذمہ دار ہیں) کے گھر پر اُن کی بیٹی کی رسمِ بسم اللہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اولاد کی تربیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع نیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بچی کو بسم اللہ شریف پڑھائی جبکہ اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیپال کی ملک نگران، مختلف سطح کی ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رواں سال کے اہداف پر کلام کیا نیز ڈونیشن کی وصولی کا طریقۂ کار بتایا۔بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام E-Raseed کے حوالے سے ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، ڈونیشن بکس ذمہ دار اور انٹر نیشنل افیئر کمیٹی کی اسلامی بہنوں نے شرکا سے مختلف موضوعات پر کلام کیانیز آسان طریقے سے E-Raseed بنانے کے طریقےاور E-Raseed  کے فوائد کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت پچھلے دنوں پاکستان کی صوبائی، سٹی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ لرننگ سیشن ہوا۔

اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے تربیت کے مدنی پھولوں، تکمیلِ امتحان، شعبے میں اپڈیٹ نظام، ذمہ داری کے تقاضے، ڈونیشن اور دیگر اہم نکات پرمشاورت کی۔

معلومات کے مطابق اس لرننگ سیشن میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نےنمایاں کارکردگی پرذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اورآئندہ کے اہداف طے کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم فیضانِ صحابیات میں شعبہ علاقائی دورہ للبنات کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی تا ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں اور بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا فرمائی نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن نگران اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے ماہِ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ فیضانِ تلاوت قراٰن کروانے کے بارے میں کلام کیا۔

بعدازاں جن جن ملکوں میں تلاوتِ قراٰن کیا جائے گا اس حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔